انقلابی ہونی کی نشانیاں

امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں انقلابی ہونی کی نشانیاں

آپ یہ نہ سوچیں کہ ہم انقلابی ہو گئے ہیں جو ہمارا دل چاہیے وہی کریں گے

انقلابی کام کرنا

انقلابی پراسیکیوٹرپر واجب ہے جو میگزین قومی تحریک کے خلاف ہیں اور سازش کر رہے ہیں انھیں بند کرے اور ان کے  مصنفین کو عدالت میں بلا کر ان کے  خلاف مقدمہ چلاے ، انقلابی پراسیکیوٹر پر واجب ہے جو لوگ سازشیں کر رہے ہیں اور اپنے آپ کو ایک گروہ  کا نام  دے  رہے ہیں ان کے  عہدہ داروں کو بلا کر ان کے خلاف مقدمہ چلا جاے لیکن ہم پھر بھی ایسے فاسدوں کو مہلت دے رہے ہیں یہ آخری اعلان ہے اگر اس کے بعد بھی اگرانھوں نے اپنی طریقہ کار میں تبدیلی نہ لائی اور قوم کے ساتھ نہ دیا اور سازشیں کرنا بند نہیں کی تو خدا جانتا ہے انقلابی کروائی کروں گا تہران  آوں گا ایسے سرکردہ جو سازش کر رہے ان کے  ساتھ  انقلابی کاروائی کروں گا۔

فوج کے جو لوگ اپنے افسروں کی اطاعت نہیں کرتے وہ جان لیں کے اگر میں تہران آ گیا تو ان کے  خلاف انقلابی کاروائی کروں گا سارے بہانوں کو چھوڑ کر مفسد لوگوں کی سازشوں کو دبانے کے لئے آگے بڑھیں  کسی قسم کی نرمی نہ کریں ، فوج نرمی نہ برتے ،حکومت نرمی اور رحم دلی سے کام نہ لے  ایرانی پاسداران انقلاب ایسے افراد کو نظر انداز نہ کریں ۔

 انقلابی

اثر و رسوخ کا مقابلہ کریں

دینی مدارس کو میری یہ وصیت ہے کہ جس کو میں نے بارہا عرض کیا ہے کہ عصرحاضر میں اسلامی جمہوری ایران کے دشمنوں نے کا بار پھر اسلام کا مٹانے کے لئے کمر باندہ لی ہے اور ہر ممکن کوشش  کر رہے ہیں تانکہ اپنے اس شیطانی مقصد کو حاصل کر سکیں اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ان کے پاس سب سے بہترین راستہ حوزہ علمیہ میں ہے جس میں وہ منحرف لوگوں کو بھیج کر اپنے مقاصد کو حاصل کریں گے لہذا ضروری ہے سب مل کر اس قسم کی ہر سازشوں  کو ناکام بنائیں۔

 انقلابی

افرا تفری سے منع

آپ یہ نہ سوچیں کہ ہم انقلابی ہو گئے ہیں جو ہمارا دل چاہیے وہی کریں گے   انقلاب کے مخالف بھی آپ کا حصہ ہیں آپ اُنھیں نہیں پہچانتے وہ بھی تحریک چلا رہے ہیں سب کچھ بگاڑ کر ایک افرا تفری والا ملک دیکھانا چاھتے ہیں اسلامی آداب یہ ہے کہ ہر انسان اپنے حدود کو بر قرار رکھے۔

 ایسا نہیں کہ جس کمیٹی کا جو دل چاہے وہ کرے  جب ان سے پوچھیں ایسا کیوں کرتے ہیں  کہتے ہیں انقلاب ہے،ہر پاسدار جو اس کا دل چاہتا ہے وہی کرتا ہے اور کہتا ہے انقلاب ہے ،ہر جوان جو اس کا دل چاہتا ہے انجام دیتا اور وجہ پوچھنے پر کہتا ہے انقلاب ہے  اس کا مطلب یہ نہیں کہ اسلامی انقلاب ایک افرا تفری کا انقلاب ہے یا اسلامی انقلاب کی حکومت ایک جنگلی حکومت ہے یہ غلط تصور ہے لہذا معیار بر قرار کرنا چاہیے۔

 

شدت پسندی سے بچیں

میرے انقلابی فرزندوں سے کہیں کہ شدت پسندی کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔

 انقلابی

سادہ زندگی کے عادی بنیں

اگر باطل کے سامنے بغیر کسی خوف اور ڈر کے کھڑے ہو کر حق کا دفاع کرنا چاہتے ہیں اور ان کی طاقت ، اور ان کے  ترقی یافتہ سلاح اور ان کی سازشیں آپ کی روح پر اثر انداز نہ ہوں اور میدان سے باہر نہ کردے تو سادہ زندگی کے عادی بنیں مال،مقام اور شہرت سے دل نہ لگائیں ۔


ای میل کریں