امام خمینی(رہ) نے انسانوں کو خدا کی جانب ہدایت کی

امام خمینی(رہ) نے انسانوں کو خدا کی جانب ہدایت کی

انقلاب اسلامی ایران، تمام مسلمانوں کی تحریکوں کا مرکز ہے: مولانا جعفری

انقلاب اسلامی ایران، تمام مسلمانوں کی تحریکوں کا مرکز ہے: مولانا جعفری

آستان نیوز کے مطابق، حجت الاسلام مولانا راجہ ناصر عباس جعفری نے بین الاقوامی "نسیم وحدت" کانفرنس میں کہ جس میں پاکستان، ہندوستان اور بنگلادیش کے 350 علماء و افاضل تشریف فرما تھے، کہا:

اس انقلاب سے آشنائی اور اس کے پیغامات کو حاصل کرنا ایک اہم اور ضروری امر ہے اس لیے کہ اس انقلاب نے سامراج کو شکست دی ہے اور دوسرے بہت سے مسلمانوں کےلیے آزادی کی راہ فراہم کی ہے۔

مولانا نے دنیا کو مشرق و مغرب بلاک میں منقسم جانا اور کہا: عالمی سامراج کی کوشش ہےکہ انسانیت کو اسلام سے دور رکھے لیکن امام خمینی(رہ) نے تمام انسانوں کو خدا کی جانب ہدایت کی اور مشرق و مغرب کی شیطانی طاقتوں کی تاریکی سے نجات دلائی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری نے مزید کہا: اسلامی انقلاب ایران؛ ایک توحیدی اور الہی انقلاب ہےکہ جس سے تمام مسلمانوں کو درس لینا چاہیے اور ان کے عظیم مطالب کو درک کریں۔
انہوں نے کہا: عالمی سامراج کی تمام کوشش ہےکہ اسلامی انقلاب کو نابود کردے جبکہ برصغیر کا خطہ اسلامی افکار کو درک کرنے کی سب سے زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔

حجۃ الاسلام جعفری نے کہا: شہید عارف حسین الحسینی ان عظیم شخصیتوں میں سے تھےکہ جنہوں نے امام خمینی کی افکار کو درک کیا اور کوشش کی کہ آپ کے نقش قدم پر چل سکیں۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن کو نہ پہچاننا انسانی معاشرے کو غلطیوں کی طرف لے گیا ہے اور اسلامی معاشرے میں رہبریت کی تعلیمات حاصل نہیں ہو پائی ہیں لہذا اس سلسلے میں اقدام کیا جائے، کہا: دشمن کی کوشش ہےکہ مختلف روشوں سے جیسے برصغیر میں فکری اختلافات کو بڑا بنا کر پیش کرے مختلف غلطیوں کو دوہرائے تاکہ جہاں کہیں بھی برصغیر میں اتحاد وجود پائے فورا اختلاف ڈال دیا جائے۔

حجۃ الاسلام جعفری نے کہا: دشمن ان روشوں سے استفادہ کرتے ہوئے چاہتا ہےکہ اس خطہ کے لوگوں کو انقلابی فکر سے دور رکھا جائے اور ان لوگوں کے اندر اختلاف و تفرقہ ڈالتا رہے۔ برصغیر کو بہت سے چیلنجوں کا مقابلہ ہےکہ جو دنیائے اسلام کےلیے بہت بڑا خطرہ ہے۔ تکفیریت انگلینڈ سے شروع ہوئی اور پھر دوسرے علاقوں میں پہنچی، ہم اتحاد کے ذریعہ تکفیریت سے نجات پا سکتے ہیں اور ایران سے سبق لیتے ہوئے تمام قوموں کو مقابلے کےلیے کھڑا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے قومی منافع اور دنیائے اسلام کے منافع کی شناخت کو اسلامی معاشرے کی خصوصیات میں سے شمار کیا اور کہا: ایران کا اسلامی انقلاب اس پیغام کو دنیا کے تمام مسلمانوں تک پہنچا رہا ہے تاکہ دنیائے اسلام، سامراج کے شر سے نجات حاصل کرسکے۔

حجۃ الاسلام جعفری نے کہا: مظلوموں کی حمایت بھی اس وقت کے معاشروں میں اتحاد کےلیے اور مسلمانوں سے فرار کی رکاوٹ بن سکتی ہے اس طرح بہت سے اسلام ممالک آپس میں اتحاد کی شمع روشن کرسکتے ہیں۔

ای میل کریں