رسا نیوز ایجنسی – مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے امام خمینی کی برسی پر منعقدہ اجتماع سے خطاب میں کہا: امام خمینی عظیم عارف، قائد اور عظیم پیشوا تھے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے حضرت امام خمینی کی سالگرہ پر منعقدہ پروگرام میں امام خمینی کی سیاسی اور مذھبی شخصیت کا تجزیہ کیا ۔
حجت الاسلام جعفری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ وہ دن دور نہیں جب حق کا پرچم سربلند ہوگا اور تمام باطل نظاموں کو شکست فاش ہوگی کہا: امام خمینی ایک کامل اور جامع شخصیت کے حامل تھے، امام خمینی (رہ) ایک زندہ اور جاوید حقیقت کا نام ہے۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ امام خمینی (رہ) ایک کامل انسان اور اسلام کے عظیم رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم فقیہ بھی تھے کہا: علم اصول میں عظیم اصول، عظیم عارف، عظیم قائد، عظیم پیشوا اور رہنما تھے۔
جعفری نے بیان کیا : امام خمینی (رہ) نے اپنے دور کے ظالم اور باطل حکمرانوں کو للکارا اور ان کے قائم کئے گئے ظلم کے نظاموں کو چیلنج کیا، امام خمینی (رہ) نے ہمیشہ ہر مظلوم کی حمایت کی اور ہر ظالم و جابر کے خلاف قیام کیا۔
سرزمین پاکستان کی اس عظیم شخصیت نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امام خمینی (رہ) کی عظیم شخصیت کی برکات کے نتیجے اور اسلامی اصولوں پر پابندی کے سبب ہی ایران میں اسلامی انقلاب کامیاب ہوا کہا: وہ انقلاب آج بھی امام خمینی (رہ) کے نائب حضرت امام خامنہ ای کی قیادت میں منزلوں کو طے کرتا ہوا ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔
ناصر عباس جعفری یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام خمینی (رہ) کی عظیم جدوجہد نے ہمیں یہ درس دیا ہے کہ اگر دنیا بھر کے مظلوم اکٹھے ہو جائیں تو ظالم اور ظلم کا خاتمہ ہو جائے گا کہا : امام خمینی (رہ) نے اسلامی انقلاب اور اسلام کی سربلندی کی خاطر ہر قسم کی قربانی دی، حتٰی قید و بند کی سختیاں اور جلاوطنی برداشت کی، جبکہ انقلاب اسلامی کی راہ میں امام خمینی (رہ) کے جانثاروں نے اپنی جانوں تک کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کیا۔
جعفری مزید کہا: آج بھی اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں عالمی طاغوتی طاقتوں کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند موجود ہے اور ایک دن آئے گا کہ حق کا پرچم سربلند ہوگا اور تمام باطل نظاموں کو شکست فاش ہوگی۔