ترکی میں امام خمینی(رہ)

ترکی میں امام خمینی(رہ) کی پوزیشن

اسلامی انقلاب اس آیت کم من فئه قلیله غلبت فئه کثیره باذن الله کا مصداق ہے

یہاں لوگ جانتے ہیں کہ امام رہ نے ایک ظالم بادشاہت کے خلاف تحریک چلائی جس میں عوام نے بھی ان کی مدد کی اور امام رہ کو اس تحریک میں کامیابی ملی یہاں کی عوام امام رہ کا بہت احترام کرتی اور امام رہ کو ایک منفرد شخصیت جو تواضع اور انکساری کے ساتھ عوام کو اپنی طرف جذب کرتے تھے  سمجھتی ہےانھوں نے تحریک چلائی کئی ہزار سالوں سے قائم بادشاہت کو ختم کیا انقلاب کی کامیابی کے بعد بھی امام رہ نے ایک سادہ زندگی گزاری کوئی امام خمینی رہ جیسا نہیں ہو سکتا ۔

یہاں پر بعض اخبار لکھتے ہیں عبداللہ گولن چاہتا تھا ترکی کا خمینی بنے لیکن وہ کبھی بھی امام جیسا  نہیں بن سکتاتھا اگر وہ امام رہ جیسا بننا چاہتا ہے تو خالی روٹی کھائے اور یہ سب جانتے ہیں کہ امام رہ ایک منفرد شخصیت تھے جو لوگ اس انقلاب اور امام کے مخالف ہیں ممکن ہے امام رہ کے اس سسٹم کو قبول نہ کرتے ہوں مثلا حجاب کو پسند نہیں کرتے کیونکہ آج ایران میں سفر کرنے والی ہر خاتون کو روسری پہننا پڑتی ہے۔

بعض لوگ ان سے مذہب کی بنا پر بھی دشمنی کرتے ہیں لیکن جب امام رہ  نےفلسطین اور قدس کی حمایت کی تو اہل سنت کے بہت سارے جو عقائد کی بنا پر امام رہ کو نہیں مانتے تھے امام کے چاہنے والوں میں سے ہو گے امام نے شیعہ ہونے کے با وجود بھی روز قدس کا اعلان کیا جبکہ اہل سنت کے کسی بھی  مفتی نے قدس کے بارے میں بیان نہیں دیا ایران کی یہ سیات تھی کی فلسطین کی مدد کرے اور آج تک مدد کر رہا۔

ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی: انقلاب نے دنیا کے لاکھوں شیعوں کے دلوں میں امید کی کرن جگائی امام خمینی رہ کمزورں، غریبوں کی امید اور اسلام کو زندہ کرنے والی شخصیت تھے اتنے جلدی اسلامی انقلاب کی اہمیت سمجھ میں نہیں آئے گی کیوں 2500 سالہ شہنشاہیت کو ختم کرنا ہر کسی کے بس میں نہیں اسلامی انقلاب  اس آیت کم من فئه قلیله غلبت فئه کثیره باذن الله کا مصداق ہے امام خمینی رہ نے کربلا کے پیغام کو صحیح سمجھا تھا اور اس زمانے میں تحریک کا آغاز کیا جس دوران کسی کو آزادی سے بولنے کا حق بھی نہیں تھا امام صرف ایران کے نہیں بلکہ تمام غریب اور کمزور عوام کے ہیں قدس کو مسئلے کو چھیڑ کر انقلاب کو عالمی بنا دیا۔

ترکی کی عوام امام رہ کو بہت پسند کرتی ہے حتی اہل سنت کے لیبرل مفکرین بھی امام خمینی رہ کے افکار سے متاثر ہیں البتہ بعض افراد ایسے بھی جن کے دلوں پر تالے لگے ہوئے ہیں اور وہ سچائی کو دیکھ کر بھی جھٹلا دیتے ہیں بڑے افسوس کی بات ہے کہ اسظرح کے لوگوں کے ذریعے اسرائیل اپنے اہداف میں کامیاب ہو رہا ترکی کی عوام کے درمیان اس طرح کے افکار پھلا رہے ہیں کہ کیا ترکی میں بھی ملای حکومت بنانی جس کی وجہ سے لوگ حقیقی اسلام سے دور ہو رہے ہیں یہ اسرائیلی اہداف میں سے ہے جو وہ لوگوں کو حقیقی اسلام سے دور کر رہا ہے لیکن اگر امام رہ کے افکار کو ترکی میں نشر کیا جائے بہت سارے لوگ اس کام کا استقبال کریں گے۔


ای میل کریں