امام خمینی(رح) نے انسانوں کو پاک فطرت کی دعوت دی

امام خمینی(رح) نے انسانوں کو پاک فطرت کی دعوت دی

ڈاکٹر جہانگیری نے امام خمینی(رح) کی کامیابی کا راز، اللہ تعالی کی لایزال قدرت پر بھروسہ اور انسانون کو اپنی پاک فطرت کی جانب متوجہ کرانا، قرار دیا۔

ڈاکٹر جہانگیری نے امام خمینی(رح) کی کامیابی کا راز، اللہ تعالی کی لایزال قدرت پر بھروسہ اور انسانون کو اپنی پاک فطرت کی جانب متوجہ کرانا، قرار دیا۔

مہر کے مطابق، بانی اسلامی جمہوریہ ایران حضرت امام خمینی(رح) کی رحلت کی برسی پر ہالینڈ میں اسلامی جمہوریہ کی سفارت اور ہالینڈ کے مجمع اہل البیت(ع) کے تعاون سے ایک تقریب "ہیگ" کے خانہ ایرانیان میں منعقد ہوئی جس میں انقلاب اسلامی کے شیدائیوں، ایران کے مختلف اداروں کے نمایندے اور مخلتف اسلامی ممالک کے مسلمان منجملہ افغانستان، عراق، پاکستان، ترکی اور ہالینڈ کے باشندوں نے بڑے شوق و ذوق کے ساتھ  شرکت کی۔

تقریب سے ہالینڈ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر جناب ڈاکٹر جہانگیری نے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام خمینی(رح) کی شخصیت اور جامعیت کے بارے میں گفتگو کی اور کہا: آپ مجاہد فقیہ، عارف، سیاستداں، شاعر اور بیسویں صدی کے سب بڑے انقلاب کے عظیم رہبر تھے۔

ڈاکٹر جہانگیری نے امام (رح) کی کامیابی کا راز، اللہ سبحانہ تعالی کی لایزال قدرت پر بھروسہ اور دنیا کے محرومین و مظلومین کی حالات سے متعلق بے چینی اور فکر مندی اور انسانون کو اپنی پاک فطرت کی جانب متوجہ کرانا، قرار دیا اور مزید کہا: آپ نے خالص اسلام محمدی[ص] کے تعارف کے ذریعے قرآن کریم کو انسانوں کی عملی و فکری زندگی کے عرصے میں زندہ کیا۔

انھوں نے کہا: عزیز اسلام کے نورانی و تابناک چہرے کو مخدوش اور داغدار دیکھانے کی غرض سے خاص عزائم، سازشوں اور منصوبہ بندی کے تحت مشرق وسطی میں انتہا پسندی اور دہشت گرد تنظیموں کی بنیاد رکھنے کے بعد، ان کی ہر حال میں حمایت کی جا رہی ہے۔

آپ نے اہل بیت (ع) کے پیروکاروں کی بنیادی ذمہ داری، وحدت اور یکجہتی کی پاسداری جانا اور کہا: حضرت امام (رح) نے بار بار وحدت کے متعلق سب کو سفارش اور تاکید کرتے تھے۔

پروگرام کے تسلسل میں ایران، ہالینڈ، عراق، ترکی، افغانستان کے علمائے کرام اور یونیورسٹی کے اساتذہ نے حضرت امام (رح) کی شخصیت کے مختلف پہلووں پر تجزیہ و تحلیل کرتے ہوئے اظہار خیال کیا۔ مقررین نے دنیا پر خاص کر عالم اسلام پر امام خمینی [رح] کی اخلاقی اور سیاسی سیرت نیز سامراج دشمنی پر آپ کی تحریک کے ناقابل انکار تاثیرات اور ایران کی تمدن اور اسلامی ممالک کی پیشرفت اور ترقی کے حوالے سے امام کی عظمت اور ناقابل فراموش تلاش کے بارے میں گفتگو کی۔

ماخذ: مہر خبررساں ایجنسی

ای میل کریں