رہبر انقلاب اسلامی

حج ، مسجد الاقصی کی حمایت اورخطے میں امریکی شرارتوں کا منہ توڑ جواب دینے کی بہترین جگہ

حج کمیٹی کے اہلکاروں کی ملاقات

ابنا  کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای سے ایرانی حجاج کے سرپرست اور ایرانی حج انتظامیہ کے اہلکاروں نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حج ابراہیمی کی اہمیت اور حجاج کی اہم ذمہ داریوں کے بارے میں اہم مطالب پیش کئے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای سے ایرانی حجاج کے سرپرست اور ایرانی حج انتظامیہ کے اہلکاروں نے ملاقات میں فرمایا: حج ، مسجد الاقصی کی حمایت اورخطے میں امریکی شرارتوں کا منہ توڑ جواب دینے کی بہترین جگہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: حج میں عظیم سماجی اور اجتماعی ظرفیت موجود ہے۔ حج امت مسلمہ کے عقیدہ کے اظہار کی جگہ ہے ۔ سامراجی طاقتوں سے برائت کے اظہار کے بغیر حج بے معنی ہے۔ آح مسجد الاقصی کی حرمت کا مسئلہ ہے، صہیونی روبروز گستاخ ہورہے ہیں وہ جب چاہتے ہیں فلسطینی مسلمانوں کو مسجد الاقصی میں داخل ہونے سےر وک دیتے ہیں یا صرف بعض عمر رسیدہ افراد کو مسجد میں جانے کی اجازت دیتے ہیں۔

ظالموں کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے حج سے بہتر کونسی جگہ ہے ؟۔ حج کے دوران حجاج بیت اللہ الحرام کی سلامتی اہم ہے حجاج کی سلامتی کی ذمہ داری اس ملک پر عائد ہے جس کے پاس حرمین شریفین کا اختیار ہے حجاج کی سکیورٹی اور سلامتی کے بارے میں دوسرے ممالک کو بھی مطالبہ کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اس سال بھی حج کے دوران حجاج کی سلامتی کے سلسلے میں تشویش تھی لیکن ایرانی حکام اور اعلی قومی سلامتی کونسل نے حجاج کے حج پر جانے کا فیصلہ کیا جو اچھا اقدام ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: آج مسلمانوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کے لئے اربوں ڈالر خرچ کئے جاتے ہیں اور اس صورتحال کے پیش نظر مسلمانوں کے لئے آپسی اتحاد بہت ضروری ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی حجاج کومسجد النبی (ص) اور مسجد الحرام میں نماز جماعت میں شرکت کرنے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی حجاج ان مقدس مقامات پر قرآن مجید کی تلاوت کو بھی فراموش نہ کریں۔


ای میل کریں