صدارتی الیکشن میں روحانی کی کامیابی

صدارتی الیکشن میں روحانی کی کامیابی

قائد انقلاب: انتخابات، قومی یکجہتی اور اسلامی جمہوریت کی بنیادوں کے استحکام اور اسلامی نظام سے عوام کی وفاداری کی علامت ہے۔

قائد انقلاب: انتخابات، قومی یکجہتی اور اسلامی جمہوریت کی بنیادوں کے استحکام اور اسلامی نظام سے عوام کی وفاداری کی علامت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ رحمانی فضلی نے ملکی اور غیرملکی میڈیا کی موجودگی میں پریس کانفرنس میں انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کی کامیابی کا اعلان کیا۔

مرکزی الیکشن آفس کے سربراہ علی اصغر احمدی کا کہنا ہے:

۱۲ویں صدارتی انتخابات میں ۴۱ملین ۲۲لاکھ ۱۳۱ افراد نے رائے دہی میں حصہ لیا اور وزیر داخلہ کے مطابق، موجودہ صدر ڈاکٹر شیخ حسن روحانی ۲۳ملین ۵۴ لاکھ ۹ہزار ۶۱۶ ووٹ یعنی ۵۷ فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ سید ابراہیم رئیسی نے ۱۵ملین ۷ لاکھ ۸۶ ہزار ۴۴۹ ووٹ یعنی ۵/۳۸ فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں نیز سید مصطفی آقا میرسلیم ۴ لاکھ 78 ہزار 215 ووٹ اور سید مصطفی ہاشمی طبا ۲ لاکھ  15 ہزار 450 ووٹ حاصل  کرچکے ہیں۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق 12ویں صدارتی انتخابات میں اکتالیس ملین سے زائد رائے دہندگان نے انتخابات میں ووٹ ڈالے اور اس طرح ووٹ ڈالنے کی شرح ۷/۷۲ فیصد رہی۔

واضح رہےکہ حسن روحانی نے 2013ء میں ہونے والے 11ویں صدارتی انتخابات میں ایک کروڑ 83 لاکھ 13 ہزار 629 ووٹ حاصل کئے تھے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ۱۲ویں صدارتی انتخابات کی مناسبت سے فرمایا: ایران میں ہونے والے الیکشن میں حقیقی جیت عوام اور اسلامی جمہوریہ کی ہوئی ہےکہ جس نے دشمنوں کی سازشوں کے باوجود اس عظیم قوم کا بھرپور اعتماد حاصل کیا۔

رہبر انقلاب نے فرمایا: انتخابات میں عوام کی وسیع پیمانے پر پرجوش شرکت، قومی یکجہتی اور اسلامی جمہوریت کی بنیادوں کے استحکام اور اسلامی نظام سے عوام کی وفاداری کی علامت ہے۔

آپ نے صدر مملکت اور آئندہ حکومت میں شامل ہونے والے تمام عہدیداروں کو سفارش فرمائی کہ وہ فکر و تدبر سے کام لیتے ہوئے ملک کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں اور سماج کے کمزور طبقوں کا پاس و لحاظ رکھیں نیز بدعنوانی اور سماج کو نقصان پہنچانے والے عوامل کے خلاف مہم کو سرفہرست قرار دیں۔

ای میل کریں