نالائق افراد، اسلامی معاشروں پر مسلط

نالائق افراد، اسلامی معاشروں پر مسلط

رمضان المبارک کے پہلے دن کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب نے حسینیہ امام خمینی(رح) میں تین گھنٹے تک محفل قرآن کریم کی میزبانی کی۔

رمضان المبارک کے پہلے دن کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب نے حسینیہ امام خمینی(رح) میں تین گھنٹے تک محفل قرآن کریم کی میزبانی کی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم باغ میں قرآنی پھولوں کے نکھرنے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے فرمایا: قرآن کریم کے دانے اس سرزمین پر چھڑکے جا چکے ہیں اور آج، مجموعی طور پر ملک کا ماحول قرآن سے آشنا ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں بچے اور نوجوان قرآن سے مانوس ہیں، حالانکہ دور شہنشاہیت میں مجموعی طور پر ملک کا ماحول قرآن سے دور تھا۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا: قرآن کریم سے مانوس ہوکر انسانوں کو انہیں درپیش سوالات کا صحیح جواب ملےگا اور جو معاشرہ اقدار کی جانب آگے بڑھتا ہے، تعلقات اور برتاؤ، موقف، دوستی اور دشمنی اور دنیاوی مسائل کے ردعمل کے بارے میں اسے ہزاروں سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان تمام سوالات کا جواب، قرآن کریم میں موجود ہے۔ معاشرے کی بدبختی اور گمراہی، ان سوالات کے غلط اور منحرف جوابات کا نتیجہ ہے۔ خدا نے انسانوں کو تعلقات، محبت اور بھائی چارے کےلئے خلق کیا ہے تاہم آج کی دنیا کے ہر کونے میں جنگ، بدامنی، خوف اور گمراہی چھائی ہوئی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے موجودہ صورتحال کو ایمان اور قرآنی حقیقتوں سے دوری کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے فرمایا: جو لوگ مسلمانوں کے خلاف ناپسند اور نقصاندہ حرکتیں کر رہے ہیں، باطل کے محاذ میں ہیں اور بلاشک باطل زوال سے دوچار ہوگا اور سقوط کرےگا۔ البتہ اس کی نابودی کا وقت مومنین کے طرز عمل سے وابستہ ہے۔ چنانچہ اگر مومن معاشرے نے صحیح طریقے سے عمل کیا، تو باطل کی نابودی کی رفتار تیز ہوجائےگی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا: مستقبل اسلام، قرآن اور باایمان نوجوانوں سے تعلق رکھتا ہے اور خدا نے وعدہ کیا ہےکہ مستقبل باایمان اور اس کی راہ میں  مجاہدت کرنے والے افراد سے متعلق ہے تاہم حتی اگر یہ الہی وعدہ کیا بھی نہ جاتا، تب بھی چار دہائیوں پر مشتمل ملت ایران کے تجربات اس بات کا کھلا ثبوت ہیں کہ یہ پیشن گوئی صحیح اور عقلانیت پر مبنی ہے۔

قائد انقلاب اسلامی نے ملت ایران کے تجربوں اور مسلط کردہ جنگ میں کامیابی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ہماری ملت نے خالی ہاتھوں سے مسلط کردہ جنگ میں کامیابی حاصل کی۔ سیاسی اور بین الاقوامی مسائل میں ناتجربہ کار ہونے کے باوجود ملت ایران نے دشمنوں کی سازشوں پر پانی پھیر دیا اور گذشتہ چالیس سال سے ایک ایسی طاقتور دنیاوی طاقت کے سامنے ڈٹی ہوئی ہے جو ہر طرف سے اس کی جانب شمشیر تانے کھڑی ہے۔ ان تجربوں سے یہ ثابت ہوتا ہےکہ مستحکم، باعزت اور کامیاب ترقی کا راستہ، قرآن کریم سے رابطے کے ذریعے ممکن ہے۔

 

آپ نے اس موقع پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ تلاوت قرآن میں، اتار چڑھاؤ اور لحن کو اس طرح ہونا چاہئے کہ ان آیات کے معنی و مفہوم، پورے طور سے سننے والے تک منتقل ہوجائیں، لہذا زیادہ سے زیادہ قرآن سے مانوس ہونے اور قرآن کی زبان کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

ای میل کریں