رہبر انقلاب کا تہران حملوں کے شہدا پر تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب کا تہران حملوں کے شہدا پر تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب: تہران حملوں سے نسل جوان اور ایرانیوں کو معلوم ہوا کہ دہشتگرد عناصر کون ہیں اور ان کا مقصد کیا ہے اور یہ عناصر کس طرح بےگناہ افراد کو نشانہ بناتے ہیں؟

رہبر انقلاب: تہران حملوں سے نسل جوان اور ایرانیوں کو معلوم ہوا کہ دہشتگرد عناصر کون ہیں اور ان کا مقصد کیا ہے اور یہ عناصر کس طرح بےگناہ افراد کو نشانہ بناتے ہیں؟

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے تہران حملوں کے شہدا پر اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی کہ ایسے جرائم اور حملوں سے ایرانی قوم کا مضبوط عزم و جذبہ، ہرگز کمزور نہیں ہوگا۔

سپریم لیڈر نے اسلامی ایران پارلیمنٹ اور امام خمینی(رح) کے مقدس مزار پر بدھ کے دن  ۱۲ویں رمضان المبارک میں ہونے والے دہشت گردی حملوں کی مذمت اور ان واقعات میں جام شہادت نوش کرنے والے ایرانی شہریوں کے حوالے سے تعزیتی پیغام جاری کردیا۔
رہبر معظم نے فرمایا: تہران حملوں میں نہتے روزہ داروں کو نشانہ بنانے سے ایرانی قوم کے خلاف عالمی استکبار اور خبیث عناصر کی پرانی دشمنی ظاہر ہوتی ہے اور یہ ملک دشمن عناصر، ہمارے انقلاب اور ملک میں قائم، اسلامی جمہوری نظام کے بھی مخالف ہیں۔
قائد انقلاب نے اپنے پیغام میں فرمایا: ایرانی قوم کے عزم کو کمزور کرنے کےلئے ایسے بزدلانہ اور سفاکانہ حملوں کی کوئی حیثیت نہیں اور ایسی کارروائیوں کا واحد نتیجہ امریکہ اور خطے میں اس کے حواری ممالک بالخصوص سعودی عرب سے نفرت میں اضافے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ جبکہ ایرانی عوام طاقت اور یکجہتی کے ساتھ، اپنا سفر جاری رکھیں گے۔
میں شہدائے کے لواحقین کو دلی تعزیت پیش کرتا ہوں اور زخمیوں کی صحت یابی کےلئے دعاگو ہوں۔

سید علی خامنہ ای

۱۹خرداد۱۳۹۶ - (۹/۶/۲۰۱۷ء)

 

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے گزشتہ روز ایران کی مختلف یونیورسٹیوں کے حکام اور طالب علموں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ملاقات میں تہران حملوں کی سفاکانہ کارروائی کے ردعمل میں فرمایا تھا: ایسے عناصر کو ختم کرکے دم لیں گے اور یقینا ً ایسے سفاکانہ حملے ایرانی قوم اور حکام کے مضبوط عزم کو متاثر نہیں کرسکتے اور ایران بھرپور انداز میں اپنی طاقت کا سفر جاری رکھے گا۔

آپ نے فرمایا کہ ایرانی قوم کے عزم و ارادوں کو متاثر کرنے کےلئے ملک دشمن عناصر کی کوئی حیثیت ہی نہیں ہے۔

رہبر معظم نے مزید فرمایا: بعض ممالک حاوی نظام سے رہائی نہیں پاتے جبکہ ایران نے اسلامی انقلاب کے ذریعے ایسے سامراجی بالادستی کا خاتمہ کردیا اور عالمی سامراج اور دنیا پر مسلط ہونے والے عناصر نے ہمارے خلاف مختلف حربے آزمائے مگر وہ بالکل ناکام رہیں۔
انہوں نے فرمایا: تہران حملوں سے نسل جوان اور ایرانیوں کو معلوم ہوا کہ دہشتگرد عناصر کون ہیں اور ان کا مقصد کیا ہے اور یہ عناصر کس طرح بےگناہ افراد کو نشانہ بناتے ہیں؟ ہم استکباری قوتوں سے کہتے ہیں کہ ایسے واقعات سے ایرانی قوم اور حکام کا حوصلہ پست نہیں ہوگا اور انشاءاللہ ان عناصر کی جڑ کو اکھاڑ پھینک دیں گے؛ انشاءاللہ۔

ای میل کریں