ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی امام خمینی (رح) کی مدبرانہ قیادت، دیندار لوگوں کا اتحاد اور مکتب شیعیت کی بنیادی تعلیمات کے مرہوں احسان ہے اور یہ عالمی، داخلی اور علاقائی انقلاب میں بہت ہی موثر رہی ہے۔ اس صدی کا یہ الہی معجزہ ہے اور اس نے ملک پر قابض ظالم اور خونخوار عالمی غنڈوں کو محروم کردیا اور دوسری طرف دنیا کے مسلمانوں اور کمزور لوگوں کے دلوں میں امید کی کرن چھوٹی اور اسلامی تمدن کو پھر سے حیات نو ملی۔
ہم اس وقت اس عمیق انقلاب کے چالیسویں کے قریب ہیں، اس انقلاب کو بہتر طریقہ سمجھنے کی راہ میں، اس کے اہم ترین نتائج کی تحقیق کی راہ میں مختلف ثقافتی، سیاسی ، اقتصادی اور علمی و غیرہ کو بیان کریں گے۔
اسلامی انقلاب کے سیاسی نتائج کو داخلی اور بین الاقوامی دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:
داخلی
- حکومتی نظام کو گرانا اور پہلوی منحوس حکومت کی سرنگونی امریکہ کے پٹھو کے عنوان
- قوم کی 91/ فیصد کی رائے سے جمہوری اسلامی کے عنوان عوامی اور الہی نظام کا قیام
- ملک کے سیاسی امور میں فیصہ کرنے اور منظوری دینے میں استقلال کا تحفظ (نہ شرقی نہ غربی)
- ملک سے سوپر پاور طاقتون کے وقار کو ختم کرنا اور اغیار کو ملک سے نکال باہر کرنا
- لوگوں کی شرکت کی توسیع اور ملک کے اہم میدانوں میں رائے عامہ پر بھروسہ کرنا اور ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنے میں رائے عامہ کی طرف رجوع کرنا
- مختلف شعبوں میں سارے مسئولین کا بالواسطہ یا بلا واسطہ لوگوں کی رائے سے انتخاب
- مقامی اقدار اور بنیادوں کی روشنی میں شریعت کے مطابق آزادی کا تحقق
- عوام اور حکومت کے عہدیداروں کے درمیان رابطہ اور لوگوں کا مسئولین سے ہمدردی اور ہمراہی احسان کرنا
- سیاسی آگاہی، تجزیہ اور لوگوں کی بصیرت میں اضافہ
- تفرقہ انداز اور ٹکڑے ٹکڑے کرنے والی نازیبا حرکتوں کا اسلامی اتحا د اور قومی یکجہتی کے ذریعہ مقابلہ
- اسلامی نظام کا دشمن کی سازشوں اور منصوبوں جیسے بغاوت، تقسیم کرنے، مڈر کرنے، زبر دستی کی جنگ کرانے، فتنے، فسادات اور پابندیوں سے مقابلہ
بین الاقوامی
- توحید و معنویت پر مبنی جدید فکر اور سمجھ کا پیش کرنا اور دنیا والوں کو اجتماعی عدالت اور انسانی کرامت بتانا
- اسلام کا تمدن ساز اور ایک بلند و بالا مکتب کے عنوان سے تعارف
- خارجی طاقتوں کے تسلط سے آزادی اور خارجی سیاست میں استقلال کی حفاظت
- ملک کا ہمہ جانبہ استقلال، عدالت اور عزت کی روشنی میں تمام اقوام و ملل اور حکومتوں سے روابط اور ملک کی مادی اور معنوی بلندی اور توسیع کے لئے نہ شرقی نہ غربی کے نظریہ پر، راہ ہموار کرنا
- دنیا کے ترقی پذیر مسائل پر تاثیر منجملہ دنیا پر حاکم دو قطبی نظام کا خاتمہ
- علاقہ اور دنیا میں ایران کو ایک موثر اور بڑی طاقت میں تبدیل کرنا
- عالم اسلام میں اور اس کے باہر نجات بخش تحریکوں پر سنجیدہ تاثیر اس طرح سے کہ اس وقت اسلامی بیداری کو اسلامی انقلاب کا ایک اہم ترین نتیجہ جاناجا سکتا ہے
- ظلم سے مقابلہ اور ظالموں کے مقابلہ میں مستضعفین کا دفاع اور ہر قسم کے ظلم و جور کا افکار
- صہیونسٹی حکومت کے مقابلہ میں علاقہ میں اسلامی مقابلہ کی لہر دوڑانا
- دنیا کی تمام ملتوں کے ادر امریکہ سے مقابلہ اور پائیداری کے جذبہ کی تقویت اور اس جذبہ کی ایجاد
- مقابلہ کی فکر اور ثقافت کا رواج دنیا کی تمام آزاد ملتوں اور بسیج کو نمونہ فراہم کرنا
- امریکہ جیسی طاقتوں کی توہیں اور دو قطبی نظام کو شکست دینا
- آئندہ روشن کی جانب حرکت کرنے کے لئے امت مسلمہ کے اندر اعتماد پیدا کرنا
- دنیا کے تمام مظلوم امتوں اور استکبار مخالف تحریکوں کو بیدار کرنا
- اسلامی عزت اور عالم اسلام کی طاقت کا احیاء اور اسلامی ممالک میں اتحاد قائم کرنا
- ایران کو صہیونسٹ کے حامی اور قدس پر قابض ممالک سے جدا کرنا
- قدس پر قابض حکومت سے مقابلہ کو عالمی بنانا