بریگیڈیئر حاتمی نے آج پاکستان کے وزیر دفاعی پیداوار سے ملاقات میں اس بیان کے ساتھ کہ اسلامی جمہوری ایران اور پاکستان کے درمیان سرحدوں کے علاوہ، تاریخی ثقافتی اور مذہبی تعلقات بھی موجود ہیں مزید کہا کہ: علاقہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کا ایک خاص مقام ہے۔
انھوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جمہوری اسلامی ایران اپنے دوست ملک پاکستان سے تمام امور میں دو طرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے پر زور دیتا ہے کہا :دونوں ملکوں کے دفاعی اور فوجی حکام کے درمیان باہمی ملاقاتوں سے دو طرفہ تعلقات مستحکم ہوں گے وہیں خطے میں سلامتی اور امن بر قرار ہو گا۔
وزیر دفاع نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصہ میں اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ حالیہ برسوں کے تجربے نے خطے کے آزاد ممالک کے لئے امریکہ کے مجرمانہ ارادوں کو سب کے لئے آشکار کر دیا ہے انھوں نے مزید وضاحت کی کہ امریکا اور صیہونی حکومت خطے میں میں دہشتگردوں کے سب سے بڑے اور خطرناک حمایتی ہیں اور خطے میں انتہا پسندی امریکی سیاست کا نتیجہ ہے۔
جمہوری اسلامی ایران کے وزیر دفاع نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اسلامی دنیا میں ایک اہم اور معتبر ملک ہونے کی حیثیت امت اسلامی کے مفادات میں ماضی کی طرح خطے میں ترقی اور حالات کو بہتر بنانے میں مثبت کرادار ادا کرے۔
امیر حاتمی نے ایشیا ممالک کے درمیان تعلقات اور باہمی کار و بار کو بڑھانے کی ضرورت ہے انھوں نے اسلامی جمہوری ایران کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان ٹکنیکی دفاعی کے تعاون کے لئے آمادگی کا خیر مقدم کیا۔
رانا تنویر حسین پاکستان کے وزیر دفاعی پیداوار نے بھی اس ملاقات میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران اور پاکستان کے دفاعی محکموں اور دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات خطے میں مزید امن بحال کرنے کی طرف بڑھیں کہا: ایران نے خطے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے، اور مختلف بین الاقوامی اسمبلیوں میں ایران کے لئے پاکستان کی حمایت خطے کی حفاظت میں اضافہ کرے گا۔
انہوں نے دونوں ممالک کی سرحدوں پر سلامتی اور استحکام کو اقتصادی اور تجارتی تعاون کی ترقی کے لئے بنیاد قرار دیا۔
تہران، اسلام آباد نے سرحدوں پر ہونے والے ناگوار واقعات کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی اور قانونی تعلقات پر زور دیا۔
رانا تنویر حسین پاکستان کے وزیر دفاعی پیداوار نے دونوں ممالک کو بحری معاملات میں ایک دوسرے کے تعاون پر زور دیا اور پاکستان اور ایران کی بندرگاہوں کے درمیان شپنگ تعاون کو فروغ دینا چاہیے انھوں نے خاص کر چابہار اور گوادر کے بندر گاہوں پر تاکید کی اور کہا یہ خطے میں سیکورٹی کو مستحکم بنائے میں امید ثابت ہو ں گے۔
رانا تنویر حسین نے حرم امام خمینی (رح) میں حاضری دی اور اسلامی جمہوری ایران کے بنیانگذار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا: امام خمینی (رح) بہت بڑے راہنما تھے جنھوں نے اسلامی انقلاب ایران کو کامیابی تک پہنچایا۔
تنویر حسین نے مزید کہا: امام خمینی (رح) نے ایران کے سسٹم کو تبدیل کر دیا اور یہ ایک عظیم الشان راہنما ایک نئے ایران کے بانی تھے کہ دینی اور مذہبی نقطہ نظر سے بھی تمام لوگ ان کا ایک خاص احترام کرتے تھے اور پاکستان کی عوام بھی اس قانون سے جدا نہیں ہے۔
انھوں نے اس بیان کے ساتھ میرا عقیدہ ہے کہ ایران ان کے نظریات کی بنیاد پر ترقی کر کے آگے بڑھ سکتا ہے کہا: آج میں اپنے لئے فخر محسوس کر رہا ہوں کہ میں نے اس عظیم راہنما کی زیارت کے لئے آوں کیونکہ ان کی شخصیت میرے لئے بہت اہم ہے۔
پاکستان کے وزیر دفاعی پیداوار نے آخر میں بیان کیا کہ امام خمینی (رح) کا حرم بہت شاندار اور عظیم مجموعہ ہے اور امام خمینی (رح) اس عظمت اور جلال کے مستحق ہیں۔