سوال: اگر کسی نے زمین ادھار خریدی لیکن معاملے کے وقت اس بات کا خیال نہ رکھا کہ بعد میں قیمت کن پیسوں میں سے دے اور معاملہ تمام ہونے کے بعد اپنے کاروباری منافع سے قیمت ادا کی جن پر ابھی سال پورا نہیں ہوا ہے اب جب چند سال بعد اس زمین کی قیمت بڑھ گئی ہے تو کیا موجودہ قیمت کا خمس دینا چاہیئے یا قیمت خرید کا خمس کافی ہے؟
جواب: سر سال زمین کی موجودہ قیمت کا خمس دینا چاہیئے اور قیمت کی ترقی اور زیادتی کا خمس اس خمس کی ادائیگی کے بعد اس وقت واجب ہوگا جب زمین کو فروخت کرے۔
توضیح المسائل امام خمینی (رح)، ص 528