انٹرویو

ایران مظلوموں کا حامی

امام خمینی رہ خالی ایک سیاسی راہنما نہیں تھے بلکہ وہ ایک عارف ،عابد،زاہد،متقی اور روحانی شخصیت کے مالک تھے

آپ اپنا تعارف کرایں؟

میرا نام شمشاد حسین پاکستان کے شہر گلکت بلتستان سے میرا تعلق ہے میرے لئے خوشی کی بات کے میں اس سال ایران میں امام خمینی رہ کی برسی میں شرکت کر رہا ہوں۔

 

آپ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو کب سے جانتے ہیں؟

جب ھمارا طالب علمی کا دور تھا اور علماء ہمارے علاقہ میں تبلیغ کے لئے آتے تھے ہمارا بچپن تھا اس وقت علماء ہمیں تقلید کے بارے بتاتے تھے میں نے وہیں سے امام خمینی رہ کا نام سنا اور جب میں آٹھویں جماعت میں تھا تو ہم ریڈیو تہران کو سنتے تھے اس وقت ایران میں قوانین اور اسلامی قوانین پر بحث ہوتی تھی اسی دوران میں نے امام خمینی رہ کی شخصیت سے آشنائی پیدا کی۔

 

کیا آپ نے ایران کے علاوہ کسی دوسرے ملک کا بھی سفر کیا ہے؟

میں نے جرمن ، اسپین ،امریکہ اور  دوسرے یورپین ممالک کا سفر کیا ہے لیکن میں نے جو چیز دیکھی کہ ایران اس وقت تمام پابندیوں کے با وجود بھی ان ممالک کی طرح ایک پیشرفتہ ملک ہے۔

 

بہت سارے لوگ امام خمینی رہ کو صرف ایک سیاسی راہنما  مانتے تھے آپ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت کے بارے میں کہیں گے؟

میری نظر میں امام خمینی رہ خالی ایک سیاسی راہنما نہیں تھے بلکہ وہ ایک عارف ،عابد،زاہد،متقی اور روحانی شخصیت کے مالک تھے امام رہ کے عرفان کی بات کی جاے تو جب ان سے پوچھا کن لوگوں کے ذریعے انقلاب لانا چاھتے ہیں تو امام رہ  جواب دیا میرے سپاہی ابھی اپنی ماوں کی کوک میں پل رہے ہیں یہی فکر اور سوچ تھی امام کی جس نے جوانوں کو اپنی طرف مانوس کیا جوانوں کو اسلام کی طرف جذب کرنا امام خمینی رہ کی کامیابی کا ایک بہت بڑا راز تھا اور امام خمینی رہ ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلتے تھے۔

 

آپ نے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ سب کو متحد کرنے کی کوشش کرتے تھے تو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے جو اتحاد بین المسلمین کا نعرہ بلند کیا اس کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟

اس دور میں میلشیاء پاکستان  انڈونیشیا اور دوسرے ممالک میں اتحاد کو قائم کرنے میں امام خمینی رہ نے اہم کردار ادا کیا ہے اور اتحاد بین المسلمین ضروری ہے لیکن ضروری ہے کی بین الاقوامی سطح پر اپنے تعلقات کو بھتر بنائیں اور آج ایران ہر ملک میں بغیر کسی مذہب و ملت مظلوم کی حمایت میں اپنی آواز سب سے پہلے پہنچاتا ہے اور مظلوم کا بھر پور دفاع کرتا ہے لیکن کچھ لوگ ظالم کا ساتھ دے کر مظلوں پر ظلم کر رہیں اور خود کو اسلام کا حامی بتاتے والے بھت سارے ممالک آج بھی اسلام کے دشمنوں کو خوش کرنے کے لئے اسلام کو مجروح کر رہے ہیں اور اسلام کی بنیادوں کو کمزور کر رہے ہیں اس طرح کا کردار کرنے والے مسلمان ممالک نے دنیا کو حقیقی اسلام سے دور کر دیا اور اسلام کو ایک بد امن مذہب بنا دیا۔

 

مظلوموں کی حمایت کرنے کے لئے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ یوم قدس کی بنیاد رکھی اس کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟

یوم قدس کے پروگراموں میں میں نے شرکت کی ہے اسرائیل جو فلسطین پر ظلم کر رہا ہے اور فلسطینوں کو ان کے حقوق نہیں مل رہے اور ان پر ظلم مسلمان اسرائیل کے ساتھ مل کر انجام دیں رہے ہیں آج ایران کے علاوہ کوئی مسلم ملک فلسطین کے بارے میں نھیں بولتا اور وہاں پر قدس جو مسلمانوں کی مقدس جگہ ہے اس پر اسرائیل کا تسلط ہے جو مسلمانوں کے لئے دکھ اور درد کا سبب ہے اور ضروری ہے کہ تمام مسلمان مل کر اس ظلم کے خلاف آواز اُٹھائیں تانکہ ظالموں سے اپنا حق لے سکیں اور امام رہ کا یہ نعرہ مسلمانوں کی طاقت بڑھانے کے لئے ہے۔

 

امام خمینی رحمۃ اللہ کے لئے ایک جملہ کیا کہیں گے؟

وہ ایک بہت بڑی روحانی شخصیت کے مالک تھے۔

 

ای میل کریں