آپ اپنا تعارف کرایں؟
میرا نام علی عمران ہے میں پاکستان کے شہر کراچی سے آیا ہوں وہاں پر میں نیوز ایجنسی میں کام کرتا ہوں۔
امام خمینی رحمۃ اللہ کس صفت کی وجہ سے آپ ان سے مانوس ہوے ہیں؟
میں نے امام رہ کو جتنا پڑھا ہے اس میں مجھے جو بات ان کی شخصیت میں نظر آتی ہے وہ یہ ہے کے امام رہ صرف اہل تشیع کے راہبر نہیں ہیں بلکہ تمام مسلمانوں کے راہنما ہیں اس لئے کے امام کی فکر اور انکی تلاش صرف شیعوں کے لئے نہیں تھی بلکہ ان کی فکر اتحاد کی فکر تھی اور امام رہ نے بار بار کہا کے اتحاد وقت کی ضرورت ہی آج مسلمانوں کی پریشانی کی وجہ اور اس بدحالی کی بنیادی وجہ مسلمانوں کا آپس میں متحد نہ ہونا امام رہ جہاں اسلام کے دشمنوں کے خلاف بولیں وہیں انھوں نے مسلمانوں کو ایک ہونے کی تاکید کی اور آپسی اختلافات کو نظر انداز کرنے کا توصیہ کیا اور جو بات اسلام نے کی وہی بات امام نے بھی کی امام کا یہ انقلاب مسلمانوں پر ایک احسان ہے میں یہاں پہلی بار آیاہوں یہاں آکر حقیقیی مسلمان کو دیکھا کس طرح لوگ عبادت گزار ہیں اور جب انسان سچا مسلمان ہوتا ہے وہ وطن پرست بھی ہوتا ہے یہ چیز ایرانی قوم میں موجود ہے۔
امام خمینی رحمۃ اللہ نے مظلوموں کا ساتھ دینے کے لئے یوم قدس کی بنیاد رکھی اس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
کسی بھی مشکل کا حل بات چیت کے ذریعے ہوتا ہے ٹیبل ٹاک سے حل ہے لیکن اس معاملے میں جتنی دلچسبی ایران لے رہا ہے اتنی دلچسبی دوسرے ممالک کو بھی لینی چاہییے جب تک تمام اسلامی ممالک اس معاملہ پر بات نہیں کریں گے اس کا حل ہونا مشکل ہے یہ تمام مسلم ممالک کا فرض ہے کے ایران کی طرح فلسطین اورقدس کے بارے میں بولیں اور دنیا میں جہاں بھی ظلم ہوتا صرف ایران ہی بولتا ہے دوسرا کوئی ملک اس کے خلاف آواز نہیں اُٹھاتا یہ سب اسلام اور دین محمدی سے دوری کی وجہ سے ہے۔
کیونکر امام خمینی رحمۃ اللہ پر ایرانی قوم نے بھروسہ کیا؟
امام نے جو انقلاب لایا اس میں قوم کا بہت بڑا تعاون ہے کیوں کا انکا مقصد پاک تھا اور ہدف ایک اسلامی حکوت کا تشکیل دینا تھا انھوں نے جب تک یہاں اسلام کے قوانین پر عمل نہیں ہو رہا تو انھوں نے سچائی کے ساتھ اس کے کلاف آواز اُٹھائی اور لوگون نے بھی ان کی عملی زندگی کو دیکھتے ہوے انکا ساتھ دیا کیوں کے امام رہ عمل میں بھی نمونہ تھے پہلے خود عمل کرتے تھے پھر دوسروں کو کہتے تھے اور حق شناس حق کا ساتھ دیتا ہے آج یہاں آ کر بھت خوشی محسوس ہوئی یہاں آکر دینی ماحول دیکھا۔
اسلام اور ایران کے خلاف جو سازشیں ہو رہی ہیں اس میں اسلامی ممالک کی میڈیا کا کیا کردار ہے؟
آج ایران اور اس انقلاب سے مسلمانون کو بہت سہارا مل رہا ہے آج ایران کے سربراہ اس ملک کے بانی کی طرح مسلمانوں کے ملانے کی کوشش کر رہے ہیں یہ چیز دشمنوں کے لئے ناگوار ہے اسی وجہ سے وہ ایران اور اسلام کے خلاف سازشیں کرتے ہیں اور مسلمان کو آپسی اختلافات الجہا دیتے ہیں اس وقت میڈیا بھی اپنے ملک کی قیادت کو دیکھتے ہوے بات کرتا میڈیا ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے ضروری نہیں کے میڈیا ایران کے حق میں لکھے لیکن میڈیا کی ذمہ داری ہے کے وہ سچ اور حقیقت کو لوگوں تک پہنچاے۔
آپ امام خمینی رحمۃ اللہ کے بارے میں ایک جملہ کیا کہیں گے؟
امام خمینی رہ ایک عظیم راہنما تھے۔