اربعین حسینی(ع) کمیونٹی کے اعضا کا امام خمینی(رح) کو خراج تحسین

اربعین حسینی(ع) کمیونٹی کے اعضا کا امام خمینی(رح) کو خراج تحسین

قریبا چودہ صدیاں بیت گئیں لیکن واقعہ کربلا آج بھی اسی طرح زندہ ہے، آج بھی غمِ حسین علیہ السلام میں قلب فگار ہیں اور آنکھیں خون کے آنسو روتی ہیں۔

قریبا چودہ صدیاں بیت گئیں لیکن واقعہ کربلا آج بھی اسی طرح زندہ ہے، آج بھی غمِ حسین علیہ السلام میں قلب فگار ہیں اور آنکھیں  خون کے آنسو روتی ہیں۔

واقعہ کربلا سے لے کر آج تک اور تا قیامت، یہ وہ واحد ہستی ہیں کہ جسے یاد رکھا گیا اور رکھا جائے گا۔ جب اور جہاں حسین (ع) کا نام آئے گا وہاں دیگر شہیدان و غازیانِ کربلا کو بھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

عاشقان حسینی کے عظیم قافلے ـ جن میں مرد زن، بوڑھے اور بچے شامل ہیں ـ امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے ناموں سے مزین پرچم اور بینر اٹھا کر ـ سیدالشہداء علیہ السلام کی شہادت کی رسم چہلم میں شرکت کے لئے کربلا کی جانب جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، پانچ لاکھ بیرونی زائرین بھی مختلف ممالک سے عراق پہنچ رہے ہیں جو اربعین کے روز کربلائے معلّی میں حاضر ہونگے اور توقع کی جاتی ہے کہ کربلائے معلی اربعین (20 صفر المظفر) سے ایک ہفتہ قبل تک دنیا کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لاکھوں زائرین سے کھچاکھچ بھر جائے گا۔

آستان نامہ نگار کے مطابق، یورپ سے تعلق رکھنے والے ۲۰۰ افراد کے قریب، اربعین حسینی(ع) کمیونٹی کے اراکین نے امام راحل، بانی اسلامی جمہوریہ ایران کے حرم مطہر میں حاضری دے کر عالی مقام امام خمینی(رح) کو خراج تحسین پیش کیا۔

قابل ذکر بات یہ کہ یورپ سے کربلائے معلی کی زیارت کے مشتاق شیعیان مولی علی علیہ السلام کے اندراج نام، چند ماہ قبل "کاروان اربعین حسینی(ع)" کے نام سے یورپ شروع ہوچکا ہے اور اس عظیم بین الاقوامی نہضت میں یورپین ممالک سے زائرین عزیز نجف اشرف، کربلائے معلی، کاظمین امامین جوادین، سامرائے عسکریین کی زیارتوں پر مشرف ہوتے ہوئے ایران اسلامی کی رخ کرکے مشہد الرضا، معصومہ قم، مسجد امام زمانہ جمکران کی زیارتگاہوں اور مسجدوں کی عبادی آداب بجا لاتے ہوئے اب امام خمینی(رح) کے حرم مطہر میں شرف حضور پاچکے ہیں۔

یاد رہے کہ یورپ میں اربعین حسینی(ع) کمیونٹی کے ایجنڈے کے مطابق سنہ ۲۰۱۵ میں اس کاروان زیارتی کی تشکیل کے متعلق بند وبست اور تیاریاں کی گئی تھی جبکہ سال جاری میں یہ مقدس مقصد ایک چارٹر طیارے کے ذریعے پائے تکمیل کو پہنچا ہے۔ اس کاروان حسینی(ع) میں مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے افراد جو اب یورپ ممالک میں میقم ہیں، شرف حضور رکھتے ہیں، لبنانی، عراقی، افغانی، ترکی، کردی، پاکستانی، نیــز ڈچ، فرانسیسی، آسٹریا اور انگریزی، اسی طرح اس معنوی اور نورانی سفر میں اہل بیت عصمت علیہم السلام سے محبت رکھنے والے اہل سنت و الجماعہ سے بھی بعض افراد حاضر ہیں۔

 

منبع: آستان مقدس امام خمینی(رح) خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں