آپ اپنا تعارف کرایں؟
میرا نام علی رضا ہے اور میرا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے میں تجارت کے سلسلے میں مختلف ممالک کا سفر کر چکا ہوں اور بہت سے ملکوں کا دیکھا ہے۔
امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو کب سے جانتے ہیں؟
تقریبا بتیس سال پہلے جب میں جوان تھا اپنے علاقہ کی مسجد میں نماز ادا کیا کرتا تھا اس وقت صدام ملعون نے جمہوری اسلامی ایران پر حملہ کیا جب صدام نے حملہ کیا تو ٹیلی ویژن ریڈیو اور مختلف اخبارات میں اس کے بارے میں لکھا جانے لگا اور یہ سب سن کر ہمیں بہت دکھ ہوا کے اسلامی ملک پر اس طرح حملہ کیا گیا اس وقت امام خمینی رہ نے جہاد کا فتوی دیا کیوں یہ جنگ حق اور باطل کی جنگ تھی تو امام کا انداز رہبری مجھے بہت پسند آیا بس میں اسے زمانے سے امام کا شیدائی ہوں۔
کیوں کر امام خمینی رحمۃ اللہ انقلاب لانے میں کامیاب ہوئے ؟
ایران میں اس وقت ایران میں ظلم کی انتہا تھی اور ایرانی قوم پر بہت ظلم کیا جاتا تھا اور ایرانی قوم ظلم سے پریشان تھے اور لوگوں کو ایسے راہنما کی ضرورت تھی جو انھیں اس ظلم سے نجات دلا سکے امام خمینی رہ نے لو گوں کو پہلے دین سے آشنا کیا اور جب لوگوں نے دیکھا ہمارا دین ظلم کے خلاف ہے تو لوگوں کا دین کی طرف رجحان بڑھتا گیا امام رہ نے بھی لو گوں کی سوچ اور فکر کے مطابق آواز اُٹھائی اور ایران میں ایک حکومت اسلامی قائم کرنے کا نعرہ بلند کیا اور لوگوں کو اپنے اس راہنما کا راستہ صحیح لگا اور انھوں نے انکا ساتھ دیا امام رہ نے بھی اسی طرح ظلم کے خلاف آواز اُٹھائی جس طرح نبی اکرام ﷺ نے جہالت کے خلاف آواز بلند کی تھی الحمد للہ امام رہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے اور امام رہ کی کامیابی یقینی تھی کیوں کہ ہمیشہ ظالم کو سرنگوں ہونا اور مظلوم کو سر بلند۔
اسلامی انقلاب ایران کے انقلاب اور دوسرے ممالک کے انقلاب میں کیا فرق پایا جاتا ہے؟
بہت سارے ملکوں میں انقلاب آیا لیکن کسے ملک انقلاب کو لوگوں نے نمونہ عمل نہیں بنایا لیکن امام رہ کا یہ انقلاب صرف ایک ملک کی تبدیلی کا نام نہیں بلکہ امام رہ نے اس انقلاب سے پوری دنیا میں تبدیلی لائی اس انقلاب سے لوگوں کے اندر ظالم کے خلاف بولنے کی جرات پیدا ہوئی اور انقلاب کی بھی مختلف قسم کے ہوتے ہیں۔کچھ لوگ اپنی آسایش کے انقلاب کا نعرہ بلند کرتے ہیں کچھ اپنی دولت کے لئے اور کچھ اپنی ضروریات اور عیاشی کے لئے اپنی قوم کا استحصال کرتے ہیں لیکن انقلاب امام یا انقلاب اسلامی کچھ بھی کہیں اس انقلاب نے لوگوں کو گمراہی سے نکالا ہے اور لوگوں کو دنیاوی اور اُخروی نجات کا راستہ بتایا ہے اور امام نے فتح کے بعد ملک جو نام رکھا وہ رکھا اسلامی جمہوری ایران،یعنی پہلے اسلام پر ایران اس سے واضح ہوتا ہے کے اس انقلاب کی بنیاد اسلام پر تھی اگر کسی کو اس انقلاب کا حصہ بننا ہے تو اُسے اسلام کے قوانین کی پابندی کرنا پڑی گی اور ایران میں موجود تمام فرقوں نے اس انقلاب کا استقبال کیا کیوں کے یہ انقلاب اسلامی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک جمہوری انقلاب ہے جس میں بادشاہت نہیں جس میں ملوکیت نہیں بلکہ لوگوں کی راے کو اہمیت لوگوں کا فیصلہ آخری فیصلہ مانا جاتا ہے جب کے ہم دیکھتے دوسرے ممالک کے انقلابوں اور تحریکوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ان میں جمہوریت نہیں ہے بلکہ بادشاہت ہے اور خاندانی بادشاہت قائم لوگوں کی رائے کی اہمیت نہیں۔
امام خمینی رحمۃ اللہ نے جو امریکہ کو شیطان بزرگ کہا اس کے بارے میں آپکی کیا رائےہے؟
بزرگ کا مطلب ہے بہت بڑا یعنی امریکہ لوگوں کو گمراہ کرنے کا بہت بڑا ذریعہ ہے اور شیطنت میں اس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔