آیت اللہ العظمی سیستانی کے دفتر کے ایک عہدیدار نے نجف اشرف میں نامہ نگاروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ العظمی سیستانی نے سبهی عراقی شہریوں کو مکمل طور پر صبر و تحمل سے کام لینے کی سفارش کی ہے –
اس رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی سیستانی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سب کو چاہئے کہ وہ اپنے درمیان دوستی و بهائی چارے کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیں –
مذکورہ عہدیدار کا کہنا تها کہ آیت اللہ العظمی سیستانی نے ایسے ہر اقدام سے پرہیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ جس سے قومی اور مسلکی اختلافات کوہوا ملتی ہو اور عراق کے قومی اتحاد کو نقصان پہنچتا ہو -
واضح رہے کہ آیت اللہ العظمی سیستانی نے دو روز قبل وطن اور مقدسات کے دفاع کے لئے جہاد کفائی کا فتوی جاری کرتے ہوئے کہا تها کہ جو بهی وطن کے دفاع میں مارا جائے گا وہ شہید ہوگا-
آیت اللہ العظمی سیستانی نے اپنے فتوے میں کہا تها کہ جو لوگ اسلحہ اٹها سکتے ہیں وہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں حصہ لیں –
آیت اللہ العظمی سیستانی اور بزرگ سنی علما کے اسی قسم کے فتوے کے بعد لاکهوں کی تعداد میں عراقی شہریوں نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لئے اپنے نام کا رجسٹریشن کرالیا ہے –