انٹرویو

امام خمینی(رہ) امام زمانہ(عج) کے جانشین تھے

کسی بھی سماج میں تبدیلی لانا بہت مشکل کام ہے

آپ اپنا تعارف کرایں؟

میرا نام اسد رضوی ہے میں ہندوستان کے شہر ممبی سے تعلق رکھتی ہوں اس وقت میں  ممبی یونیورسٹی سے کربلا کے موضوع پر پی ایچ ڈی کررہی ہوں اور وہیں پر انگلش کی تدریس بھی کرتی ہوں اس کے علاوہ میں نے ایرانی فلموں  اردو میں آواز کی ڈیبنگ کا کام کیا ہے امام خمینی (ره) کے متعلق جو فیلم بنی اس میں انکی بیٹی کی آواز میری ہے۔

 

آپ نے امام خمینی رضوان اللہ تعالی کو کب سے اور کیسے پہنچانا؟

میں پیدائش سے ہی امام خمینی رہ کو جانتی ہوں اور اسکی وجہ میرے ماموں تھے جو ایران میں رہتے تھے اور بچپن سے میں اپنے گھر میں دینی باتیں سنتی آئی ہوں اور ہمارے گھر میں ایران اور امام خمینی رہ کی شخصیت کے بارے میں گفتگو ہوتی تھی اور زیادہ تر میں نے اپنے ماموں سے امام خمینی رہ کے بارے سنا ہے اور امام خمینی رہ کی تحریک ان کی کی پہچان کا ذریعہ بنی۔

 

امام خمینی رضوان اللہ تعالی کی شخصیت کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟

امام خمینی رہ ایک ایسی شخصیت کے مالک تھے جس کا آج تک کوئی ثانی نہیں امام کی شخصیت سے ہر کوئی متاثر ہو جاتا تھا انھوں اس زمانے میں اپنے آپ کو منوایا جب پوری دنیا ان کی مخالف تھی اور امریکہ جیسی بڑی طاقت ان کی مخالفت کر رہی تھی لیکن ان سب مخالفتوں کے باوجود بھی وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوے یہ ان کی اپنی شخصیت کا کمال تھا جبکہ اتنی مخالفت کے ہوتے ہوئے کسی بھی سماج میں تبدیلی لانا بہت مشکل کام ہے لیکن امام خمینی رہ نے اس مشکل کام کو بڑی آسانی سے انجام دیا اور ایرن جہاں شاہ اسلام کو مجروح کر دیا تھا امام خمینی نے وہاں پر آج حقیقی اسلام کی آبیاری کی ہے۔

 

کیونکر امام خمینی رضوان اللہ تعالی اسلامی انقلاب لانے میں کامیاب ہوئے؟

امام خمینی رہ امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے نایب تھے اور وہ امام سے ملاقات بھی کرتے تھے اس انقلاب کو لانے میں امام زمانہ عج کا ہاتھ ہے اور انھی کی راہنمائی سے امام خمینی رہ اتنی بڑی تبدیلی لانے میں کامیاب ہوے اور آج تک یہ انقلاب امام زمانہ عج کی سر پرستی میں باقی ہے۔

 

ہندوستان اور خاص کر ممبی میں امام خمینی رہ کی کتنی پیروی کی جاتی ہے؟

شیعہ قوم تو امام خمینی رہ کو بہت زیادہ مانتی ہے اور انکو امام کا نائب مانتی ہے اور انکو اپنا آیڈیل سمجھ کر انکی پیروی کرتی ہے اور اب آہستہ آہستہ اہل سنت کے درمیان بھی امام خمینی رہ کافی مقبول ہو رے ہیں اور عصر حاضر کے حالات دیکھ کر لوگ امام خمینی رہ کی فکر کو کامیاب فکر سمجھتے ہیں اور آج اگر امام خمینی رہ ہوتے تو دنیا کا نقشہ کچھ اور ہوتا اور داعش جیسی تنظیمیں کبھی وجود میں نہ آتی اور اگر ہوتی بھی تو بہت دیر تک مقاومت نہ کر پاتی۔

 

اسلامی انقلاب کیونکر آج تک پائدار ہے؟

اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کے ایرانی قوم آج بھی امام خمینی رہ کی فکر پر عمل کرتے ہیں اور جو راستہ انھوں نے بتایا اس پر باقی ہیں اور اگر اس انقلاب کو باقی رہنا ہے تو امام خمینی رہ کے بتاے ہوے راستہ پر چلنا ہو گا ورنہ آج امریکہ،سعودی اور اسرائیل جیسی طاقتیں انقلاب کو مٹانا چاہتی ہیں۔

 

امام خمینی رضوان اللہ تعالی کی شخصیت کے بارے میں ایک جملہ کہیں؟

اتنی بڑی شخصیت کے بارے میں ایک جملہ نہیں کہہ سکتی بس اتنا کہوں گی امام خمینی رہ ایک اچھا لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھا باپ اور ایک اچھے شوہر بھی تھے اور انکی زندگی گزارنے کے طریقے  سے بہت متاثر ہوں۔

ای میل کریں