انٹرویو

امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ جوانوں میں حق کا ساتھ دینے کا جذبہ پیدا کیا

امریکہ مسلمانوں میں اختلاف ڈال رہا ہے

آپ کا اسم گرامی اور آپ کہاں سے تعلق رکھتے ہیں؟

میں سید شبیہ الحسین پاکستان سے میرا تعلق ہے ہم کلچر ہاوس اسلام آباد کی طرف سے امام خمینی کی برسی پر 9 لوگ آئے ہیں ہم یہاں آ کر کافی متاثر ہوے ہیں ہم نے دیکھا کے امام خمینی رضوان اللہ تعالی اتنی بڑی شخصیت ہونے کا باوجود بھی کتنی سادہ زندگی گزارتے تھے اس سے پہلے امام خمینی رضوان اللہ تعالی کی شخصیت کے بارے میں اتنا نہیں جانتے تھے۔

 

آپ امام خمینی رضوان اللہ تعالی کو کب سے اور کیسے جانتے ہیں؟

بچپن سے ہی امام خمینی رضوان اللہ تعالی کے بارے میں سنتے آے ہیں اور آی ایس او جو کیمپس منعقد کرتی تھی ہم ان میں شرکت کرتے تھے وہاں پر امام خمینی رضوان اللہ تعالی کے بارے میں تقاریر کے ذریعہ ہمیں امام خمینی رضوان اللہ تعالی کی جلاوطنی اور انقلاب کے بارے معلومات ملتی تھی اور یہ بھی بتیا جاتا تھا کے کس طرح شاہ کو ایران سے نکالا ۔

 

امام خمینی رضوان اللہ تعالی نے جو اتحاد بین المسلمین کا نعرہ بلند کیا اس کے بارے میں آپ کیا نظریہ ہے؟

پاکستان کی جہاں تک بات کی جاے وہاں پر شیعہ سنی ذاکرین کو کچھہ خفیہ ایجنسیاں استعمال کر کے اتحاد بین المسلمین کو نقصان پہنچا رہی ہیں جبکہ رہبر معظم نے یہ فتوی بھی دیا ہے که اہل سنت کے مقدسات کا احترام کرنا چاہیے اور ان کی بی حرمتی کرنا حرام ہے لیکن اس کے با وجود بھی ذاکرین ایک دوسروں کے مقدسات کی توہین کر کے اتحاد بین المسلمین کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور ان کے بیانات اور حرکات کی وجہ سے پاکستان میں بہت نوجوان شہید ہو رہے ہیں۔

 

امام خمینی رضوان اللہ تعالی کی فکر کے بارے میں آپ کے خیالات ہیں؟

میں نے آی ایس او کے صدر سے سنا تھا کہ امام خمینی رضوان اللہ تعالی نے فرمایا کے اچھا کام کرنے میں نتیجہ کی فکر نہ کرو امام رہ  ہی کی سوچ اور فکر تھی جسکی وجہ سے آج جوانوں میں حق کا ساتھ دینے کا جذبہ پایا جاتا ہے۔

 

پاکستان کی عوام کس حد تک اسلامی انقلاب ایران سے متاثر ہے؟

شیعوں کے درمیان جب تک شہید عارف حسینی زندہ تھے تمام لوگ ان کو اپنا قائد مانتے تھے اور ان کی آواز پر لبیک کہتے تھے لیکن اس کے بعد علماء میں اختلاف ہو گیا اور مختلف تنظیمیں وجود میں آیئں اور اپنے اپنے اجھنڈے پیش کرنے لگیں اس درمیان اسلامی انقلاب اور امام خمینی رضوان اللہ تعالی کی فکر لوگوں تک نہیں پہنچ سکی جو لوگ ایران سے علم دین حاصل کر کے پاکستان واپس جاتے ہیں ان پر لازمی ہے کہ لوگوں کو اسلامی انقلاب ایران کے بارے میں بتائیں۔

 

کیا ہمارے جوان اسلامی انقلاب اور امام خمینی رضوان اللہ تعالی کے اقدار سے آشنا ہیںِ؟

پاکستان کے شہر گلگت بلتستان کے لوگ اسلامی انقلاب ایران کو کافی مانتے ہیں اور ہر مقام پر ایران کی حمایت کرتے ہیں اور ہر سال امام خمینی رضوان اللہ تعالی کی برسی کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن اگر پنجاب اور باقی شہروں میں دیکھا جاے تو بہت کم ہے اور خاص طور پر پاکستان کے دیہاتوں میں لوگ ابھی امام خمینی رضوان اللہ تعالی کو نہیں جانتے اور ان دیہات کے باشندوں میں علم دین کا فقدان ہے اور اسکی وجہ علماء کا شہروں میں محدود ہو جانا ہے۔

 

امام خمینی رضوان اللہ تعالی نے امریکا کو شیطان بزرگ کہا آپ اس سے کہاں تک متفق ہیں؟

آپ نے صحیح کہا ہے، امریکا مسلمانوں میں اختلاف ڈال رہا ہے اور کچھ مسلمان بھی اس کا ساتھ دے رہے ہیں آج پوری دنیا میں دہشتگردی کا سبب امریکہ ہے اور امریکہ اس دہشت گردی کے ذریعے چاہتا ہے پوری دنیا پر حکومت کرے لیکن جو ابھی ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ہوے ہیں ان سے صاف ظاہر ہوا ہے کے امریکہ چاہییے جتنا بھی دہشت گردی کا سہارا لے لیکن ایران کے سامنے اسے ہمیشہ شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

امام خمینی رضوان اللہ تعالی کے بارے میں ایک جملہ کیا کہنا چاہیں گے۔

امام رہ ایک دینی اور سیاسی رہبر تھے جو اپنی سادگی کی وجہ سے لوگوں کے محبوب بنے ہیں۔

ای میل کریں