مسلمانوں میں وحدت کو فروغ دینے میں امام خمینی کا اہم کردار: علامہ نقوی

مسلمانوں میں وحدت کو فروغ دینے میں امام خمینی کا اہم کردار: علامہ نقوی

میانوالی کے لوگ اسلام پسند ہیں، انہوں نے جب یہ دیکها کہ امام خمینی نے عالم اسلام کے لئے بہت بڑی خدمت انجام دی تو ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

القمر آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی صاحب نے میانوالی میں مدرسہ امام خمینی(رہ) کے بارے میں کہا:

میں 1982ء میں ماڑی انڈس آیا تو ضلع میانوالی کے لوگ میرے آنے سے پہلے دینی ادارے کا نام امام خمینی کے نام پر رکه چکے تهے! جب میں نے ان سے اس کی وجہ دریافت کی تو انہوں نے جواب دیا کہ میانوالی کے لوگ اسلام پسند ہیں، انہوں نے جب یہ دیکها کہ امام خمینی نے عالم اسلام کے لئے بہت بڑی خدمت انجام دی ہے اور عالمی سطح پر اسلام کا نام روشن کیا ہے اور مسلمانوں میں وحدت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے تو ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے میانوالی کی عوام نے نئے قائم ہونے والے ادارے کا نام مدرسہ امام خمینی رکها اور بعد میں اس دینی ادارے کی تعمیر و ترقی کے لئے مجهے دعوت دی گئی اور میں نے میانوالی پہنچ کر اگست 1982ء میں ماڑی انڈس کی سرزمین پر امام خمینی مدرسہ کی تعمیر کے لئے باقاعدہ سنگ بنیاد رکها اور اس وقت سے لے کر اب تک اسی جگہ پر کام کیا جارہا ہے اور یہ دینی ادارہ ترقی کی منزلیں طے کرتا جارہا ہے۔ امام خمینی کا نام کسی مسلک کی نمائندگی نہیں کرتا یہ اگر نمائندگی کرتا ہے تو اسلام کی نمائندگی کرتا ہے، محروم اور مظلوم طبقات کی نمائندگی کرتا ہے۔

القمر آن لائن: علامہ صاحب آپ کا کام دینی تعلیم دینا تها آپ کو یہ خیال کیسے آیا کہ آپ کو فلاحی کام کرنے چاہیں؟

علامہ نقوی النجفی: دینی تعلیم کا مقصد انسان کو اسلام شناس بناتا ہے اور اسلام دین محبت اور دین خدمت ہے، دینی تعلیم میں یہ بات شامل ہے کہ دوسروں کے کام آؤ۔ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عملی سیرت یہ تهی کہ جہاں پر آپ نے اپنے پیروکاروں کو احکام کی تعلیمات سے آشنا کیا وہاں پر اعلیٰ اخلاق کا عملی نمونہ بهی پیش کیا اور آپ نے پوری زندگی دوسروں کی خدمت کے لئے وقف کر رکهی تهی، آپ لوگوں کے دکه درد میں شریک رہتے تهے، غریبوں کی مدد کرتے تهے، ویلفیئر کے کام خود انجام دیتے اور اپنے پیروکاروں کو تاکید کرتے کہ وہ حاجت مندوں کی ضروریات کو پورا کریں اس لئے جو شخص دین کی تعلیم کا کام کرتا ہے اور خود کو رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مشن کا مبلغ و مروج سمجهتا ہے تو اس پر یہ فرض بنتا ہے کہ وہ ویلفیئر کے کام کرے، اسی تناظر میں ہم نے شروع دن سے ہی جہاں پر بچوں کی تعلیم کا کام شروع کیا وہاں پر ضلع میانوالی میں فلاحی کاموں کا بهی آغاز کردیا تها کیونکہ ہم ایک دینی مدرسہ میں رہ کر فلاحی کاموں کو انجام دینے کو اپنا فرض منصبی اور واجب دینی سمجهتے ہیں۔

مختصر تعارف نامہ

رحمت کا سائبان اور اہل وطن کی مشکلات کو حل کرنے کاایک مستند ادارہ
امام خمینیؒ ٹرسٹ (رجسٹرڈ) ماڑی انڈس میانوالی پاکستان ایک وسیع المقاصد ادارہ ہے جس کا ہدف پورے پاکستان کے محروم وپسماندہ علاقوں میں بلاتفریق مذہب و مسلک انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ اس ٹرسٹ کے تحت تعلیم و تربیت، صحت عامہ، فراہمی آب، روزگار سکیم، ایتام اور بیوگان کی سرپرستی، ناگہانی آفات جیسے زلزلہ و سیلاب کے دوران متاثرین کی فوری امداد اور اسی قسم کے دسیوں کام انجام دیئے جاتے ہیں۔

دینی اور عصری تعلیم

چنانچہ 1982ء میں ماڑی انڈس کے پتهریلے علاقہ میں امام خمینیؒ کے نام گرامی سے ایک تعلیمی مرکز کی بنیاد ”جامعہ امام خمینیؒ“ کے نام سے رکهی گئی اور اس وقت امام خمینیؒ ٹرسٹ کے زیر انتظام دسیوں ادارے کام کررہے ہیں اور سینکڑوں فلاحی کام انجام دیئے جا رہے ہیں۔

امام خمینیؒ ٹرسٹ کا ہدف ہے کہ قوم کے ہر بچے اور بچی کو دینی تعلیم سے روشناس ہونا چاہیے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے دینی تعلیم کا شعبہ کام کررہا ہے۔ دینی تعلیم کے شعبے کے تحت ملک عظیم پاکستان کے مختلف علاقوں میں خواتین اور مردوں کے لئے علیحدہ علیحدہ مدارس کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔
امام خمینیؒ ٹرسٹ نے دینی تعلیم کے ساته ساته عصری تعلیم وتربیت کی ترویج کے لئے بهی بهرپور کردار ادا کیا ہے۔ اس کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حکومت پاکستان نے جامعہ امام خمینیؒ کو ایک بہترین سیٹ اپ قرار دیتے ہوئے دینی تعلیم کے لئے جو خصوصی کورسز وزارت تعلیم کی جانب سے رکهے گئے اس میں مدعو کیا گیا اور جامعہ امام خمینیؒ کے اساتذہ کو دوران تعلیم اچهی تربیت دینے پراحسن کارکردگی کا ایوارڈ بهی دیا گیا۔

قوم کے نوجوانوں کو دینی وعصری تعلیم کے ساته ساته دور حاضر کی جدیدترین ٹیکنالوجی سے آگاہی دلوانے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں دنیا کے بڑهتے ہوئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ان کو خصوصی فنی تعلیم سے بهی آگاہی دلوائی جاتی ہے۔ جامعہ امام خمینیؒ کے طلباءکے لئے کمپیوٹر اور انگریزی کی تعلیم لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

صحت عامہ

کسی بهی قوم کی تعمیر و ترقی کے لئے تعلیم کے بعد سب سے اہم شعبہ صحت عامہ کا ہے۔ امام خمینیؒ ٹرسٹ نے صحت عامہ کے شعبہ میں انتہائی اہم خدمات انجام دی ہیں ۔
امام خمینیؒ ٹرسٹ کے زیر انتظام چلنے والے المہدی ؑ ہسپتال کے تحت وطن عزیز کے مختلف علاقہ جات میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ان کیمپوں میں مریضوں کا فری چیک اپ کیا جاتا ہے اور ان کو مفت ادویات بهی فراہم کی جاتی ہے۔ المہدی ؑ ہسپتال کے زیر اہتمام اب تک بیسیوں میڈیکل کیمپ لگائے جا چکے ہیں۔

آبـــــرسانی

امام خمینیؒ ٹرسٹ (رجسٹرڈ) نے پاکستان کے ایسے محروم علاقہ جات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں، آزاد کشمیر سمیت ملک کے متعدد اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
اب تک امام خمینیؒ ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کی طرف سے 29 آبادیوں میں سے 19 آبادیوں کے لئے 19 ٹربائنز نصب کردئے گئے ہیں اور مزید ابهی 9 آبادیوں کے لئے ایسے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان ٹربائنوں سے بلاتفریق مذہب و مسلک تمام مسلمان بهائی استفادہ کررہے ہیں۔

شعبہ تبلیغات

ملت میں موثر انداز سے تبلیغ دین کا فریضہ انجام دینے اور نسل نو کو دین کی تعلیمات سے رو شناس کرانے کے لئے ایسی آبادیاں جو خود مستقل طور پر آئمہ جمعہ و جماعت کی تعیناتی سے قاصر ہیں اور وہاں مبلغ کی ضرورت شدت سے محسوس کی جاتی ہے، امام خمینیؒ ٹرسٹ کے شعبہ تبلیغات کی طرف سے وہاں مبلغ، امام جمعہ و جماعت کا تقرر عمل میں لایا جاتا ہے اور مبلغ کے تمام تر اخراجات امام خمینیؒ ٹرسٹ کے ذمہ ہوتے ہیں۔

اتحاد بین المسلمین
اسلام کی اصل طاقت اتحاد بین المسلمین میں مضمر ہے لیکن اسلام دشمن قوتیں اس قوت کو پارہ پارہ کرنے کے در پے ہے۔ امام خمینیؒ ٹرسٹ کا شعبہ اتحاد بین المسلمین مختلف مسالک کے علماء اور دانشوروں کو ایک دوسرے کے قریب کرنے کے لئے اپنے پلیٹ فارم سے بهر پور کوشاں ہے۔ مختلف عناوین کے تحت کانفرنسز اور سیمینارز منعقد کر کے مختلف مکاتب فکر کے علماء کو مل بیٹهنے کا موقع فراهم کیا جاتا ہے۔

ویب سائٹس
امام خمینی ٹرسٹ کی خدمات اور جاری رفاہی و تبلیغاتی سرگرمیوں سے پوری دنیا کو بر وقت آگاہ کرنے کے لئے ویب سائٹس کا اجراء عمل میں لایا گیا ہے:

 www.iktrust.org
المہدی ہسپتالwww.almahdihospital.com
پیام ِزینب  www.Piyyam-e-zainab.com
گلگت بلتستان ویلفیر www.bworganization.com
ہفت روزہ بیان ِصداقت اور ایوان ِصداقت www.eiwanbayan.com
نظریہ مہدویت پر تحقیقاتی ویب جہاں 72گهنٹے کی آڈیو دستیاب ہےwww.zuhoor14.info
www.zuhoor14.com
النور ویلفیر آزاد کشمیر www.alnoor.iktrust.org
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہمارا کام دیکهیں اور ہمارا ساته دیں ۔خدمت ِخلق کے کارواں میں ہمارے ساتهی بن جائیں۔

والسلام

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بشکریہ القمر آن لائن ڈاٹ کام

ای میل کریں