عراق میں شیعہ سنی جنگ ظاہر کرنا  استعماری قوتوں کی منحوس سازش

عراق میں شیعہ سنی جنگ ظاہر کرنا استعماری قوتوں کی منحوس سازش

عراق کی عوام اور حکومت مرجع عالیقدر کی سرپرستی میں اس فتنے کو ختم کرنے کی بهرپور صلاحیت رکهتے ہیں: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

رہبر عظیم الشان خامنہ ای نے عراق میں جاری بدامنی کو عالمی استعماری قوتوں خاص طور پر امریکہ کی جانب سے خطے میں شیعہ سنی جنگ کی آگ بهڑکانے کی ناپاک سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بدامنی کا اصلی ہدف عراقی عوام کو ان کی جمہوری حکومت سے محروم کرنا ہے۔

آپ نے کہا کہ عراق کے حالیہ بحران میں مغربی استعماری قوتیں خاص طور پر امریکہ ایسے مٹهی بهر متعصب اور جاہل افراد سے سوء استفادہ کرنا چاہتا ہے جن کے ہاته میں اپنا اختیار بهی نہیں اور ان کی باگ ڈور دوسروں کے ہاتهوں میں ہے۔

عراق میں جاری بحران اور دہشت گرد تکفیری گروہ داعش کی یلغار کی اصلی وجوہات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ عراق کی موجودہ صورتحال یعنی بهاری اکثریت میں عوام کی شراکت سے برگزار ہونے والے انتخابات اور ان کے نتیجے میں برسراقتدار آنے والے موجودہ وزیراعظم امریکہ کی مرضی کے مطابق نہیں کیونکہ امریکہ عراق کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں لینا چاہتا ہے اور ایسے افراد کو برسراقتدار دیکهنا چاہتا ہے جو اس کے سامنے تسلیم محض ہوں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے بعض امریکی حکام کی جانب سے عراق میں جاری بدامنی کو شیعہ سنی جنگ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو کچه عراق میں ہو رہا ہے وہ شیعہ سنی جنگ نہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ عالمی استعماری قوتیں عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام حسین کی باقیات اور متعصب تکفیری عناصر کے ذریعے عراق میں امن و امان اور سیاسی استحکام کی فضا کو نقصان پہنچاتے ہوئے اس کی ملکی سالمیت اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا چاہتی ہیں۔

آپ نے مزید فرمایا: عراق میں سرگرم فتنہ گر عناصر جسں طرح شیعہ مسلمانوں کے دشمن ہیں اسی طرح باعقیدہ اور مومن سنی مسلمانوں کے بهی خون کے پیاسے ہیں۔ رہبر معظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ خود عراقی عوام اس فتنہ انگیزی اور آتش افروزی کا مقابلہ کرنے کی بهرپور صلاحیت رکهتے ہیں کہا کہ ہم عراق کے اندرونی معاملات میں امریکہ اور دوسرے ممالک کی جانب سے ہر قسم کی مداخلت کے شدید مخالف ہیں کیونکہ ہمارا عقیدہ ہے کہ خود ملت عراق، حکومت عراق اور مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمٰی سید علی سیستانی اس فتنے کو ختم کرنے پر قادر ہیں اور انشاءاللہ وہ اسے ختم کر کے دم لیں گے۔

ای میل کریں