اسلامی ممالک کی اصلی مشکل امریکہ کی غلامی ہے:امام خمینی(رح)

اسلامی ممالک کی اصلی مشکل امریکہ کی غلامی ہے:امام خمینی(رح)

امام خمینی(رح) نے اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی غلامی کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کب تک اسلامی ممالک مغرب اور مشرق سے وابستہ رہیں گے؟کب تک اسلامی ممالک یورپی حکمرانوں کی اشاروں پر کام کریں گے؟ کب یہ حکمراں غفلت کی نیند سے بیدار ہوں گے کب یہ حکمراں اسلامی ممالک کی بنیادی مشکلات کو سمجھیں گے۔

اسلامی ممالک کی اصلی مشکل امریکہ کی غلامی ہے:امام خمینی(رح)

عالم اسلام کے لئے سب سے مبارک دن وہ ہوگا جس دن اسلامی ممالک سے اغیار کے ہاتھ کوتاہ ہوں گے ہمارے لئے خوشی کا دن وہ ہو گا جس دن  مسلمان اپنے پاوں پر کھڑے ہوں گے ہماری عید اس دن ہو گی جس دن  مسلمان اپنے فیصلے خود کریں گے مجھے نہیں معلوم کہ عالم اسلام اور اسلامی ممالک کی یہ مشکلات کب حل ہوں گی اس وقت اسلامی ممالک کی سب سے بڑی مشکل یہ ہیکہ وہ ایک دوسرے سے الگ ہیں اسلامی ممالک کا آپسی اختلاف ہی عالم اسلام کی سب سے بڑی مشکل ہے جس کو حل کرنا سب سے ضروری ہے عالم اسلام کی دوسری بڑی مشکل یہ ہیکہ اسلامی حکومتوں نے اپنی عوام کے ساتھ دلی رابطہ قائم نہیں کیا ہے حکمرانوں اور عوام کے درمیان دیواریں قائم ہیں ان دیواروں کو گرانے کی ضرورت ہے۔

امام خمینی پورٹل کی رپورت کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی(رح) نے اسلامی ممالک کے سفیروں سے ملاقات کے دوران فرمایا عالم اسلام کے لئے سب سے مبارک دن وہ ہوگا جس دن اسلامی ممالک سے اغیار کے ہاتھ کوتاہ ہوں گے ہمارے لئے خوشی کا دن وہ ہو گا جس دن  مسلمان اپنے پاوں پر کھڑے ہوں گے ہماری عید اس دن ہو گی جس دن  مسلمان اپنے فیصلے خود کریں گے مجھے نہیں معلوم کہ عالم اسلام اور اسلامی ممالک کی یہ مشکلات کب حل ہوں گی اس وقت اسلامی ممالک کی سب سے بڑی مشکل یہ ہیکہ وہ ایک دوسرے سے الگ ہیں اسلامی ممالک کا آپسی اختلاف ہی عالم اسلام کی سب سے بڑی مشکل ہے جس کو حل کرنا سب سے ضروری ہے عالم اسلام کی دوسری بڑی مشکل یہ ہیکہ اسلامی حکومتوں نے اپنی عوام کے ساتھ دلی رابطہ قائم نہیں کیا ہے حکمرانوں اور عوام کے درمیان دیواریں قائم ہیں ان دیواروں کو گرانے کی ضرورت ہے۔

اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا اسلامی ممالک کے حکمراں یہ چاہتے ہیں کہ عوام آنکھیں بند کر کے ان کی پیروی کرے وہ جو کہتے رہیں بغیر کسی اعتراض کے اس پر عمل کرے جبکہ اس طرح کی آمریت اسلامی قوانین کے خلاف ہے اسلامی ممالک کے حکمراں دنیا کی سپر طاقتوں سے وابستہ ہیں جبکہ یہ بات واضح ہیکہ امریکہ جیسے ممالک اسلامی ممالک کی مشکلات کو حل نہیں بلکہ ان کی مشکلات میں اضافہ کریں گے۔

امام خمینی(رح) نے اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی غلامی کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کب تک اسلامی ممالک مغرب اور مشرق سے وابستہ رہیں گے؟کب تک اسلامی ممالک یورپی حکمرانوں کی اشاروں پر کام کریں گے؟ کب یہ حکمراں غفلت کی نیند سے بیدار ہوں گے کب یہ حکمراں اسلامی ممالک کی بنیادی مشکلات کو سمجھیں گے۔

امام خمینی (رح) نے اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ آپ ہمارے ملک کو دیکھیں کہ شاہ کی حکومت کے دوران ہمارے ملک کا کیا حال تھا اور آج اسلامی انقلاب کے بعد اس ملک کی کیا تصویر ہے شاہ کی حکومت کے دوران اس نے ایرانی عوام کو دنیا کی سپر طاقتوں کا غلام بنا رکھا تھا لیکن اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اسی قوم نے دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں کو شکست دی ہے۔

 

 

 

ای میل کریں