مشترکہ ایٹمی معاہدے کو توڑنے کا جواب دیا جائےگا
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے فلسطین کے بارے میں صدی معاملے کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ، فلسطین اور بیت المقدس کو فروخت کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دےگی۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے فلسطین کے بارے میں صدی معاملے کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ، فلسطین اور بیت المقدس کو فروخت کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دےگی۔ ڈاکٹر ولایتی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل در آمد کے سلسلے میں یورپی ممالک کو دی گئی 60 روزہ مہلت کے اختتام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر معاہدے کی آشکارا خلاف ورزی کا ارتکاب کیا جبکہ یورپی ممالک نے بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج نہ کر اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نے بلاواسطہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کو نقض کیا جبکہ یورپی ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے کو بالواسطہ نقض کررہے ہیں۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران نے مکمل طور پر مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روح کے مطابق عمل کیا اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اپنی 10 سے زائد رپورٹوں میں اس بات کی تائید اور تصدیق کی کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر گامزن ہے لیکن معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک نے اس پر عمل نہیں کیا جس پر ایران کو افسوس ہے اور ایران نے بھی معاہدے کے مطابق اس سے خارج ہونے کے اقدام کا آغاز کردیا ہے اور مشترکہ ایٹمی معاہدے میں شریک ممالک جتنا اس پر عمل کریں گے ایران بھی اتنا ہی عمل کرےگا۔
برطانیہ نے ایرانی تیل بردار کشتی کو پکڑ کر مشترکہ ایٹمی معاہدے کو عملی طور پر نقض کردیا
ابنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی گارڈین کونسل کے ترجمان کد خدائی نے برطانیہ کی طرف سے ایرانی تیل بردار کشتی کو متوقف کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ نے ایران تیل بردار جہاز کو پکڑ کر ثابت کردیا ہے کہ وہ عملی طور پر مشترکہ ایٹمی معاہدے کا پابند نہیں ہے۔ کد خدائی نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغم میں کہا ہے کہ دوسروں کے اموال کو غصب کرنا برطانیہ کی بری خصلتوں میں شامل ہے۔ کد خدائی نے ایرانی قوم کے خلاف برطانیہ کے جنگی جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 1917 کا المیہ اور 9 ملین ایرانیوں کی موت ، برطانوی عدالت کے حکم کے باوجود ایرانی اموال پر قبضہ اور اب ایرانی تیل بردار کشتی کو پکڑنے سے ثابت ہوگیا ہے برطانیہ کی اعلانیہ ڈکیتی اور رہزنی کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل برطانی بحریہ نے جبل الطارق کے سمندری حدود میں ایران ک تیل بردار کشتی کو پکڑ لیا ، ذرائع کے مطابق برطانیہ نے امریکہ کے حکم پر ایسا کیا ہے۔ ادھر ایران نے بھی جوابی اقدام کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کے سنگین نتائج کی ذمہ داری برطانیہ پر عائد ہوگی۔