انٹرویو

امام خمینی(رح) اہل سنت کے بھی امام تھے

یہ ایک اسلامی انقلاب ہے جس نے اسلام کو دوبارہ حیات بخشی ہے

آپ اپنا تعارف کرایں؟

میرا نام سید نذیر حسین شاہ ہے میرا تعلق ہندوستان کی ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ تحصیل مہنڈر سے ہے میں ریٹائرڈ پرنسیپل ہوں اور الحمدللہ کوشش رہتی ہے کے دینی امور میں بھی حصہ لیا جاے ۔

 

امام خمینی رح کی شخصیت کو کب اور کیسے پہچانا؟

دیکھیں جب ایران میں انقلاب کی تحریک چلی اس وقت سے ہی پوری دنیا میں ایک ہی نام گونج رہا تھا جو اسلام اور دین محمدی کو بچانے کے لئے ایک بار پھر کھڑا ہوا تھا اور وہ نام امام خمینی رح کا تھا اسی دور میں ہم نے بھی اس انقلاب کے بارے میں تحقیق کرنا شروع کی اور ہمیشہ اخبارات دیکھتے تھے اور پھر آہستہ آہستہ امام خمینی رح کی تصویر بھی دیکھی جس کی نورانیت نے ہمیں اپنی طرف مجذوب کیا اور ہم نے علماء سے اس اہم شخصیت کے بارے میں جاننا شروع کیا اس طرح ہم امام خمینی رح کی شخصیت کو کسی حد تک پہچان سکے۔

 

امام خمینی کی شخصیت کے متعلق آپ کا کیا نظریہ ہے؟

میری نظر میں آپ تمام برادران ایمانی کے پدر کی حیثیت رکھتے ہیں، آپ خدائی صفات کے حامل تھے میں ایسی شخصیت کو ابھی تک نہیں پہچان سکا بلکہ کسی حد تک پہچانا ہے امام خمینی رح صرف ایک سیاسی راہنما نہیں تھے بلکہ وہ ایک دینی راہنما بھی تھے اور مجتہد اور ولی فقیہ تھے انہوں نے صرف سیاست میں ہی اپنا لوہا نہیں منوایا بلکہ اس کے علاوہ علوم آل محمد میں بھی آپ کے زمانے میں آپ کا کوئی نظیر نہ تھا امام خمینی رح نے اس انقلاب کے ذریعے اسلام کو دوبارہ زندہ کیا ہے آج پوری دنیا ایران کو ایک اسلامی ملک مانتی جس میں اسلامی قوانین کو نافذ کیا گیا ہے اور صحیح معنوں میں اسلام کے قوانین کی پابندی کی جارہی۔

 

اسلامی انقلاب ایران کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟

یہ انقلاب کوئی عام انقلاب نہیں تھا بلکہ یہ ایک اسلامی انقلاب ہے جس نے اسلام کو دوبارہ حیات بخشی ہے انقلاب سے پہلے ایران کے بارے میں پڑھا تھا کہ ایران میں ہر طرح کی برائیاں پائی جاتی ہیں ایسے ملک میں جہاں جوا، بے حیائی، بے پردگی عام ہو اور حکومت بے دینوں کی ہو ایسے ملک کو اسلامی ملک بنانا کمال ہے یہ کام کوئی عام آدمی نہیں بلکہ اللہ کا ولی ہی کر سکتا ہے آج مجھے خدا وند نے توفیق دی کہ میں ایران کی سرزمین کا سفر کروں یہاں آکر دیکھا کہ امام خمینی رح نے کس ملک کی بنیاد رکھی ہے آج الحمد للہ یہاں عورتیں با پردہ ہیں جوان اذان سنتے ہی مساجد میں جمع ہو جاتے ہیں تمام لوگ ایک دوسرے کے حقوق کو ادا کرتے ہیں یہی اسلام کی تعلیمات ہیں جن پر ایران میں عمل ہو رہا ہے۔

 

امام خمینی کے تفکرات کے بارے میں آپ کی کیا راے ہے؟

آپ کے افکار نے اسلامی امت کو بیداری دی ہے وحدت دی ہے صراط مستقیم کی طرف دوبارہ ان کو راغب کیا ہے ہوری امت استکبار کے مظالم کا شکار تھی امام لیکن امام خمینی رح نے بغیر کسی لالچ اور طمع کے اخلاص کی بنا پر اپنی تحریک کو شروع کر کے اُن کے حقوق بتائے حکومتوں کے خلاف قیام کا راستہ دکھایا، اتحاد کی آواز بلند کی اور آج مسلمانوں کے پاس اپنی نجات کے لئے امام خمینی رح کے افکار کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

 

یوم القدس کے متعلق آپ کی کیا راے ہے؟

امام خمینی نے یوم القدس کی بنیاد رکھ کر دینا کے سیاسی افق پر جو کام کیا ہے وہ کوئی بھی نہ کر سکا اور یہ رہتی دنیا تک کے لیے استکبار کے منہ پر طمانچہ ہے، جس معاملہ فلسطین پر سبھی مسلمان چپ تھے اسے امام خمینی نے یوم القدس کے عنوان سے بین الاقوامی سطح پر اٹھایا اور اس طرح سے آپ نے وحدت اسلامی کا درس دیا امام خمینی رح صرف شیعوں کے نہیں بلکہ سنیوں کے بھی امام تھے اور آج بھی دنیا کے ممالک میں اہل سنت امام خمینی رح کو اپنا راہنما مانتے ہیں۔

 

آپ کے علاقہ کی عوام امام خمینی رح سے کتنی متاثر ہے؟

الحمد للہ آج صرف ہمارے علاقہ ہی میں نہیں بلکہ ہمارے ملک اور پوری دنیا میں لوگ امام خمینی رح کی شخصیت سے متاثر ہیں ہمارے علاقہ ضلع پونچ میں الحمد للہ چاہیے کوئی سنی یا شیعہ ہو اگر وہ امام خمینی رح کی شخصیت ور ان کی انجام دی ہوئی خدمات کے بارے میں علم رکھتا ہے تو وہ امام خمینی رح کی شخصیت سے متاثر ہے آج اہل سنت کا پڑھا لکھا طبقہ بھی اس بات کو مانتا ہے کہ اس وقت مسلمانوں کو ایک اور خمینی کی ضرورت ہے اور اگر ہمیں اپنی حیثیت کو برقرار رکھنا ہے تو ہمیں امام خمینی رح کے افکار اور ان کے بتاے ہوے راستہ پر عمل کرنا ہوگا۔

 

امام خمینی کے لیے آپ ایک جملہ کیا کہیں گے؟

امام خمینی رح ولی اللہ تھے۔

ای میل کریں