انٹرویو

ایران میں اسلامی انقلاب سے پوری دنیا کے مسلمان خوش تھے

امام خمینی (رح) اس صدی کے نابغہ تھے

آپ اپنا تعارف کرایں؟

میرا نام سید ذاکر حسین شاہ ہے میں ہندوستان کی ریاست جموں کشمیر کے ضلع پونچھ  سے تعلق رکھتا ہوں میں ایک گورنمنٹ ملازم اُس کے ساتھ ساتھ میں مذہبی تنظیموں میں کام کر رہا ہوں ۔

 

امام خمینی (رح) کو کب سے جانتے ہیں؟

میں ایک سید خاندان اور شیعہ خاندان سے تعلق رکھتا ہوں ہمارے ملک میں اور خاص کر ہمارے علاقے کے لوگ ایران سے کافی محبت کرتے ہیں لہذا جب ایران میں اسلامی انقلاب آیا نہ صرف ایران کی عوام خوش تھی بلکہ پوری دنیا کے مظلوم اور مسلمان خوش تھے اور اس کامیابی کو پوری دنیا کا میڈیا دیکھا رہا تھا اور ہر ملک کے اخبارات اسے لکھ رہے تھے میں نے بھی انھیں اخبارات کے ذریعے امام خمینی (رح) کی شخصیت کو پہچانا ہے اس کے علاوہ علمائے کے ذریعے جانکاری حاصل کی ہے۔

 

امام خمینی (رح) کے شخصیت کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟

امام خمینی (رح) کی شخصیت آج اظہر من الشمس ہے ہر شخص پہچانتا ہے اور اکثر لوگ آپ کو روحانیت، تائید غیبی اور برجستہ عالم اور پیرو خط اہل بیت کے طور پر پہچانتے ہیں، آپ نے جو نمایاں کام کئے وہ سابق میں کسی بھی مرجع وقت یا کسی بھی عالم دین نے نہیں کیے، آپ نے مستضعف لوگوں کی مدد کی اور دنیا کے لئے یہ اصول پیش کیا کے ہمیشہ مظلوم کی مدد کرو امام خمینی رح نے کسی ایک ملک کی خاطر اتنا بڑی تحریک نہیں چلائی بلکہ امام خمینی (رح)  کی یہ تحریک اسلام کے لئے تھی اور اُن کا یہ نعرہ تھا نہ مشرقی نہ مغربی صرف اسلامی۔

 

امام خمینی (رح) کے افکار کے بارے میں آپ کی کیا راے ہے؟

امام خمینی (رح) کے افکار میں کیا کہوں  بس اتنا کہوں گا کہ آج جو ہم یہ ایران میں اسلام دیکھ رہے ہیں یہ امام خمینی (رح) کے افکار کا نتیجہ ہے امام خمینی (رح)  کے افکار کی وجہ سے ہی یہ قوم متحد ہوئی اور اس نے ایک طاقتور پادشاہ کو ملک سے باہر کردیا  امام خمینی (رح) کی ہمیشہ کوشش تھی مسلمان متحد ہو جائیں کیوں کہ جب تک مسلمان متحد نہیں ہوگے تب تک اپنے اہداف عالیہ تک نہیں پہنچ سکتے، اختلاف صرف تباہی کی طرف لے جاتا ہے، یہ قومیت پرستی بھی صحیح  نہیں ہے بلکہ سوچ یہ ہو کہ ہر جگہ جہاں مسلمان ہے وہ میرا بھائی ہے۔

 

امام خمینی(رح)  نے  یوم القدس کی بنیاد رکھی اس کت بارے میں آپ کی کیا راے ہے؟

آپ کے اس اعلان نے قدس کے بارے میں شکوک و شبہات کو دور کر دیا مثلا اہل سنت کہ یہ سوچ تھی کہ شیعہ قدس کو اہمیت نہیں دیتے ہیں امام خمینی (رح) کے اس اعلان نے یہاں فکر کو ختم کردیا آج ہر انسان مانتا ہے کہ اگر آج قدس کے متعلق کسی نے آواز بلند کی ہے تو وہ امام خمینی کی ذات ہے، آج دنیا کا ہر مسلمان اس دن کی اہمیت کو سمجھتا ہے اور اس دن اسرائیل کے خلاف اپنی آواز دنیا کے سامنے اٹھاتا ہے۔

 

امام خمینی (رح) نے امریکا کو شیطان بزرگ کہا، اس کو آپ کس طرح دیکھتے ہیں؟

امام خمینی (رح) نے جو امریکا کے خلاف آواز بلند کی ہے چونکہ امریکہ الواقع ضد دین ہے ضد اسلام ہے ضد اتحاد ہے وہ نہیں چاہتا ہے کہ دنیا میں اس کے علاوہ کسی قوم کا اقتدار باقی رہے۔

 

آخر وہ کیا وجہ تھی کہ امام خمینی (رح) شاہ کو شکست دینے میں کامیاب رہے؟

کامیابی خدا دیتا ہے اگر انسان کا قدم مخلصانہ ہو اور دین کے فرامین پر ہو تو خدا اس کو کامیاب کرتا ہے اور اسی لئے امام کے قیام سے بہت سے لوگوں کو تقویت ملی امام خمینی نے علماء دانشمندوں میں ایک یقین پیدا کر دیا کہ قلم سے بھی انقلاب لایا جا سکتا ہے اور آج یہ انقلاب صادر ہو چکا ہے ہر جگہ مستضعفین نے انقلاب برپا کر دیا ہے اور اپنے حق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 

ایک جملے میں آپ امام خمینی (رح) کے متعلق کیا کہیں گے؟

امام خمینی (رح) ایک بزرگوار شخصیت تھے اور اس صدی کے نابغہ تھے۔

ای میل کریں