واحد تصویر

امام خمینی (رح) کے گھر میں واحد تصویر کے متعلق سید حسن خمینی کا بیان

اس کی محبت نے میرے دل کو گرفتارکر رکھا تھا

امام خمینی رح کے حرم کے متولی نے اپنے انسٹاگرام کے صفحے پر ایک تصویر کے ساتھ  پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت کی مبارک باد دی۔

ایسنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق: حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین خمینی نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت کی مناسبت سے  اپنے انسٹا گرام کے صفحے پر ایک تصویر کے ساتھ لکھا:

تمام مسلمانوں کو خاص کر میرے پیارے دوستوں کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت مبارک ہو یہ واحد تصویر تھی جو امام خمینی رح کے گھر میں تھی اور خاص طور پر اُن کے سامنے رکھی تھی یہ وہ تصویر تھی جو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منسوب تھی البتہ آپ فرماتے تھے جہاں تک مجھے یاد ہے وہ اس تصویر کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منسوب ہونے کی وجہ سے پسند کرتے تھے لیکن وہ ہر گز اس بات کے قائل نہیں تھے کہ یہ تصویر حتمی طور اس مبارک وجود کی ہو

حقیقت یہ ہیکہ کبھی کبھی ایک خاص  انسان سے محبت اس قدر انسان کی روح پر اثر انداز ہوتی ہے کہ جس چیز کے اندر بھی وہ اپنے معشوق کی خوشبو کو محسوس کرتا ہے اس سے پیار کرنے لگتا ہے۔

مجنوں کے بارے میں عربی زبان میں چند اشعار جن کا موضوع بہت پیارا ہے۔

أَمُرُّ عَلی الدِیارِ دِیارِ لَیلی

أُقَبِّلَ ذا الجِدارَ وَذا الجِدارا

وَما حُبُّ الدِیارِ شَغَفنَ قَلبی

وَلَکِن حُبُّ مَن سَکَنَ الدِیارا

میں ایک بار لیلی کی سرزمین سے گزرا

اس حال میں کہ کبھی اس دیوار کو اور کبھی اُس دیوار کو چوم رہا تھا

میرے دل میں اس زمین کی محبت نہیں آئی تھی

 بلکہ جو اس سرزمین میں رہتا تھا اس کی محبت نے میرے دل کو گرفتارکر رکھا تھا۔

ای میل کریں