آیت اللہ سید حسن خمینی کا آیت اللہ العظمی سیستانی کے نام تعزیتی پیغام

آیت اللہ سید حسن خمینی کا آیت اللہ العظمی سیستانی کے نام تعزیتی پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

انا للہ و انا لیہ راجعون

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی کے پوتے آیت اللہ سید حسن خمینی نے آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی اہلیہ کے انتقال پر ان کے نام ایک تعزیتی پیغام جاری کیا۔

تعزیتی پیغام کا متن 

جناب آیت اللہ العظمیٰ سیستانی (مدّ ظلّہ العالی) اس دکھ اور مصیبت کی گھڑی میں  آپ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے  اولیاء کے ساتھ محشور کرے اور آپ، آپ کے اہلِ خانہ کو صبر عطا کرے۔

میں دعا کرتا ہوں کہ آپ، جو امتِ مسلمہ کا قیمتی سہارا ہیں، ہمیشہ سلامت رہیں اور آپ کی عمر دراز ہو۔

سید حسن خمینی

ای میل کریں