ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی امام خمینی (رح) کی مدبرانہ قیادت، دیندار لوگوں کا اتحاد اور مکتب شیعیت کی بنیادی تعلیمات کے مرہوں احسان ہے اور یہ عالمی، داخلی اور علاقائی انقلاب میں بہت ہی موثر رہی ہے۔ اس صدی کا یہ الہی معجزہ ہے اور اس نے ملک پر قابض ظالم اور خونخوار عالمی غنڈوں کو محروم کردیا اور دوسری طرف دنیا کے مسلمانوں اور کمزور لوگوں کے دلوں میں امید کی کرن چھوٹی اور اسلامی تمدن کو پھر سے حیات نو ملی۔
ہم اس وقت اس عمیق انقلاب کے چالیسویں کے قریب ہیں، اس انقلاب کو بہتر طریقہ سمجھنے کی راہ میں، اس کے اہم ترین نتائج کی تحقیق کی راہ میں مختلف ثقافتی، سیاسی ، اقتصادی اور علمی و غیرہ کو بیان کریں گے۔
ایران کے اسلامی انقلاب کے ممتازترین اقتصادی نتائج
- روابط کو کم کر کے ملک کے اقتصادی استقلال کے لئے راہ ہموار کرنا
- اسٹریٹیجک اور اساسی اجناس کی تکمیل میں نسبی استقلال اور لوگوں کی بنیادی ضرورتوں کی تکمیل
- اغیار (بالخصوص امریکہ اور انگلینڈ جیسے ممالک) کے اقتصادی تسلط سے نجات اور ان کے توسط عمومی اموال کی لوٹ مار سے روک تھام
- ایران کے اقتصاد کا مقامی طاقت اور داخلی پیداوار سے استفادہ
- سہولت اور فلاح ایجاد کرنے، غریبی دور کرنے، خوراک، پوشاک، کام کاج، حفظان صحت اور بیمہ و غیرہ سے متعلق ہر قسم کی محرومیت کو دور کرنے کے لئے اسلامی اصول کی روشنی صحیح اور عادلانہ اقتصاد کی بنیاد ڈالنا
- کم آمدنی اور محروم لوگوں کی محرومیت اور فقر میں کمی لانا اور محروم علاقوں کی رسیدگی کو ترجیح دینا
- طبقاتی فاصلہ اور اس کے مظاہر میں کمی لانے کی کوشش
- اقتصادی بنیاد میں رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے ملک کی آبادی اور توسیع کے لئے راہ ہموار کرنا
- صنعتی اور کسانی کی پیداوار میں خود اعتمادی اور اپنے آپ پر یقین کا ہونا
- منصوبہ بندی، علوم و فنون سے استفادہ کرکے اور ماہر افراد کی تربیت کے ذریعہ ملک کی صنعتی ترقی کے لئے اقدام کرنا
- ملک کے دیہاتوں کی رسیدگی کی جانب توجہ اور ان سے محرومیت کو ختم کرنا