آپ اپنا تعارف کرایں؟
میرا نام ڈاکٹر امجد حسین چشتی ہے میں لاہور پاکستان کا رہنے والا ہوں میں اہل سنت جماعت جمعیۃ العلماء نیازی کا جنرل سکریٹری ہوں۔
آپ نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو کب سے اور کیسے جانا؟
میں پنجاب یونیورسٹی میں طالبعلم تھا اس وقت فرانس سے امام خمینی رہ نے انقلاب کی آواز بلند کی ان کی اس آواز کی گونج دنیا کے کونے کونے تک پہنچی اور پوری دنیا نے امام خمینی رہ کو پہچانا اور اسی وقت سے میں امام رہ کی طرف جذب ہو گیا۔
کیونکر ایرانی قوم نے امام خمینی رضوان اللہ تعالی پر بھروسہ کیا اور کیا وجہ تھی کے امام خمینی رضوان اللہ تعالی انقلاب لانے میں کامیاب ہو گے؟
جب لیڈر اور قوم کا راہنما دھرا معیار نہ رکھنے والا ہو جب راہنما کے قول و فعل میں تضاد نہ ہو جب راہنما سادہ زندگی گزارنے والا ہو تو قوم بھی اس کی آواز پر لبیک کہتی ہے اور یہ ساری خصوصیات امام خمینی رہ کی شخصیت میں موجود تھیں جس کی وجہ سے ایرانی قوم نے ان پر بھروسہ کیا اور امام نے جب شاہ جیسی طاقت کے خلاف ایک تحریک کا آغاز کیا اور انھوں نے سامراجی طاقتوں کے خلاف نعرہ بلند کیا اور ان کا نعرہ تھا کے سب سے بڑی طاقت خداوند کی ذات ہے جب انسان خداوند کی ذات پر بھروسہ اور محمد و آل محمد کی پیروی کر کے جس تحریک کا آغاز کیا جاے وہ تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے امام خمینی رہ نے اس تحریک سے ایران سے ملوکیت کے نظام کو ختم کر کے جمہوری نظام قائم کیا آج دنیا میں بہت سارے ملک ایسے ہیں جو جمہوریت کا دعوٰی کرتے ہیں لیکن حقیقت میں ابھی وہاں پر ملوکیت راج نافذ ہے۔
کس وجہ سے اسلامی انقلاب ایران آج تک پائدار ہے؟
جو سچ اور حق پر ہو وہ قائم اور دائم رہتا ہے اور اگر بانی مخلص ہو تو اسکا اخلاص اس کی تحریک ہمیشہ زندہ رکھتا ہے اور دوسری بات امام خمینی رہ نے لوگوں کے دلوں پر حکومت کی آج لوگ دل سے امام خمینی رہ کو مانتے ہیں اور لوگ امام خمینی رہ کی فکر کو آگے بڑھا رہے ہیں اور امام خمینی رہ کے ماننے والے ظلم کا مقابلہ کر رہے ہیں یہی وجہ ہے جو آج تک انقلاب قائم ہے اور یہ انقلاب ہمیشہ زندہ رہے گا کیوں کے یہ اسلام کا انقلاب ہے کسی ایک ملک کا نہیں اور میں نے خود امام خمینی رہ کو دیکھا ان کی سادگی کو نزدیک سے دیکھا میں اسلامی انقلاب کی دوسری سالگرہ پر آ یا تھا تب میں نے انکو دیکھا۔
امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟
وہ ایک بہت بڑی شخصیت کے مالک تھے انھوں نے رسول اکرم (ص) کی طرح انقلاب لایا اور سب کو ایک نگاہ سے دیکھا ان کی شخصیت کی خاص بات یہ تھی کے وہ ہر انسان کو اچھے طریقے سے پہچانتے تھے اور انھوں اپنی معرفت کی بناپر امام خامنہ ای جیسے شخص کو ایران اور انقلاب کی ذمہ داری سونپی امام خمینی (ره) کے انقلاب کی برکات ہیں جو آج دنیا بھر میں ظلم کی مخالفت ہورہی ہے۔
امام خامنہ ای حفظہ اللہ کی قیادت کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟
امام خامنہ ای امام خمینی رہ کی طرح ہیں ان کے اندر بھی دھرا معیار نہیں ہے یہ بھی ظلم کے خلاف کھل کر بھولتے ہیں اور مظلوم کی حمایت کرتے ہیں لیکن اج سعودی اسلامی ملک ہونے کے با وجود بھی امریکہ کی غلامی کر رہا ہے لیکن خامنہ ای صاحب کی قیادت میں ایران کبھی بھی امریکہ کے سامنے نہیں جھکا یہ اسلامی انقلاب کی پہچان ہے۔