ایک عام ایرانی کی طرز زندگی

ایک عام ایرانی کی طرز زندگی

امام خمینی دنیا کے سیاست دانوں اور دانشوروں کی نظر میں // آذربائجان کے ڈیفینس کالج کے ہیڈ اسماعیل ولی اف کہتے ہیں:

یہ حقیقت ایک اٹل سچائی ہے کہ امام خمینی(رہ) اس قدر عظمت و شکوہ کے باوجود نہایت سادہ زندگی بسر کرتے تهے، میں نے خود ان کا گهر دیکها اور اس کمرے کو بهی نزدیک سے دیکها جس میں وہ رہتے تهے۔

میں وہاں جانے سے پہلے سوچ رہا تها کہ اب میں بڑے سے علاقے میں جاؤں گا جس کے آگے نئے ماڈل کی گاڑیاں ہوں گئیں۔ میں نے سوچا کہ امام خمینی عالی شان گهر میں رہتے ہوں گے کیونکہ اسلامی انقلاب کے دشمنوں کے پروپیگنڈوں کے زیر اثر میں یہی خیالات لئے ہوئے تهے لیکن جیسے ہی میں وہاں داخل ہوا تو میرے تمام تصورات غلط ثابت ہوگئے، کیونکہ اس عظیم شخصیت کی زندگی ایک عام ایرانی کی طرز زندگی کی طرح تهی بلکہ یہ کہنا چاہئے کہ انهوں نے اپنی زندگی امت اسلامی اور مذہب کو بلندی پر پہنچانے کے لئے وقف کر دی تهی۔

امام خمینی(رح) کی زندگی مجه سے بهی جو ایک ٹیچر ہوں، سادہ تهی۔ جب میں ان کے کمرے سے نکلا تو میں نے کهڑکی کے پیچهے سے ان کی تصویر کو چوما اور اپنے دل میں کہا:

اے میرے امام! آپ کی یاد کبهی بهی انسانوں کے دلوں سے محو نہیں ہوسکتی۔ آپ ہمیشہ زندہ ہیں۔

ای میل کریں