چند صدیوں بعد پہلی بار ایک آواز بلند ہوئی تا کہ دنیا کے تمام مسلمانوں سے گفتگو کرے اور اس درجه عالی شان، مضبوط اور موثر گفتگو کرے کہ عام استکبار پر لرزه طاری ہو اور عالمی سیاست کا تانابانا اور سُرسب بدل گیا وہ آواز منفرد اورانوکھے رہبر مرحوم امام خمینی کی آواز ہے۔ جسے مغرب کو لرزانے والے کے نام سے جانا جاتا ہے۔ تاریخ معاصر میں کسی انقلاب کے بارے میں اتنا اشتیاق دیکھنے کو نهیں ملا۔ جس طرح ایران کے انقلاب، اس کی قیادت (امام خمینی) نے دنیا پر اثر چھوڑا ہے۔ اس انقلاب نے پہلی بار مغرب اور اس کی بوسیده و غیراخلاقی عمارت سے مقابله کیا ہے اور ایک سب سے مضبوط، فاسد اور طرفدار رکھنے والی حکومت کا تختہ پلٹ دیا ہے۔ اس عظیم امام نے دنیا کو بدل دیا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ تاریخ نے عظیم انسان کو اپنے دامن میں جگہ دی ہے اور در حقیقت اس صدی کے ممتاز اور نمایاں مسلمان ہیں۔