امام خمینی (رح) ایک منفرد اور بے نظیر انسان تھے۔ یہ شخص مسلمانوں کے لئے خدا کا ایک تحفہ تھا تا کہ اسلام کے سلسلہ میں اپنی راه کی اصلاح کریں۔ امام خمینی نے اسلام کو مسجد کے گوشہ سے نکال کر لوگوں کی اس راه کی طرف رہنمائی اور تشویق کی جو اسلام کو ایک زندگی کی روش کے عنوان سے عملی کریں۔ یہ امام خمینی تھے جنہوں نے مسلمانوں کو یہ ہمت دی ہے تاکہ وه اسلام کو دوسروں کے سامنے پیش کرسکیں۔
امام خمینی بہت ہی معمولی گھر میں زندگی گزارتے تھے لیکن مسلمانوں کے رہبر تھے آپ لوگوں کے درمیان سے اٹھے اور خدا پر بھروسہ کرکے ہمیں بتایا کہ خدا ہم سے بہت قریب ہے۔ امام خمینی روحانی زندگی کے پہلو بھی بتائے۔ آپ باقی لوگوں کے طرح معمولی انسان نہیں تھے۔ بلکہ مسلمانوں کی آرزوں کے قبلہ تھے۔ امام خمینی (رح) نے ہمیں راستہ دکھایا ہے اور اب ہمارا فریضہ ہے کہ اس راہ کو باقی رکھیں۔