امام خمینی (رح) دنیا کے مسلمانوں کے درمیان علم و سیاست اور اخلاق کے درخشاں ستارہ ہیں اور آپ کی تحریک کا اسلوب امام حسین (ع) کی تحریک کا اسلوب ہے۔ عالم کفر کی جنگی سیاست اسلام اور مسلمانوں پر غلبہ کی ہے۔ اس وجہ سے وہ لوگ مسلمانوں کو ان دینی اور مذہبی اعمال اور عبادتوں کو کرنے نہیں دیتے۔ اس لحاظ سے اسلامی انقلاب نے ان کی اس عمارت کی بنیاد ہلادی ہے۔