امریکہ ایرانی قوم کی عظمت کے سامنے ناکام ہوگیا ہے: صدر روحانی
ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ امریکی دشمنی نے گزشتہ 41 سالوں کے دوران خود کو مختلف شکلوں میں ظاہر کیا ہے مگر اسلامی انقلاب کا راستہ پہلے کی طرح جاری ہے اور جاری رہے گا اور یقینا امریکہ ایرانی عوام کی عظمت کے سامنے ناکام ہوگیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار "حسن روحانی" نے منگل کے روز یوم آزادی کی ریلیوں میں عوام کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے گزشتہ چار دہائیوں کے دوران وائٹ ہاؤس کے حکام کی دشمنی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ جیسی طاقت کے لئے اسلامی انقلاب، عظیم قوم کی فتح اور ان کو باہر نکلنا ناقابل برداشت ہے اسی لئے وہ 41 سالوں سے ایران پر واپسی کا خواب دیکھتے ہیں۔
صدر روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کے ساتھ عراق میں ایک دہشتگردی کاروائی میں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید جنرل سلیمانی خطے میں جنگ اور عدم استحکام نہیں چاہتے تھے، امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست جھوٹ بولتے ہیں کہ وہ جنگ کے خواہاں تھے۔
انہوں نے مختلف شعبوں میں خودکفیل ہونے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج ملکی ضروریات سمیت میزائل، طیارہ، بحری جہاز، سب میرینز ، اینٹی ایرکرافٹ میزائل اور ایئر ڈیفنس میزائل سائنسدانوں کے ذریعہ ملک کے اندر میں تیار کئے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب سے پہلے ہمارے ہتھیار اور آلات کے 59 فیصد درآمد اور 5 فیصد ملک کے اندر میں تیار کیا گیا مگر آج ہماری تمام ضروریات ایران میں تیار کی جاتی ہیں اور یہ ایرانی قوم کی سائنسی، فوجی اور دفاعی طاقت کی عکاسی کرتی ہے۔
ایرانی صدر نے گزشتہ دوسال کے دوران امریکہ کی پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کس چیز چاہتا ہے؟ امریکہ نے اس دو سال میں ایرانی عوام کے خلاف کوئی بھی دباؤ سے دریغ نہیں کیا ہے ایرانی تمام برآمدات اور درآمدات اور ضروریات کو نشانہ بناتا ہے ان کا مقصد ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہونا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ صرف ایرانی حکام کا سامنا نہیں بلکہ 83 ملین آبادی کا سامنا ہے جو ایرانی عوام یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔
صدر روحانی نے مختلف شعبے زراعت، تیل، گیس، پٹرول، صنعتیں، صحت ، ملازمت اور علم کی بنیاد پر کمپنیاں ایرانی پیشرفتوں اور خود کفیلی کے حوالے سے کہا کہ امریکہ سوچ کرتا ہے کہ اگر ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرے ہم ہتھیار ڈالیں گے مگر امریکہ غلط فہمی کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی ادویات کے 97 فیصد ماہرین دوائیں کے ذریعہ پیدا کی جاتی ہیں اور ہم تین فیصد تک بیرون ملک پر انحصار کرتے ہیں جو بھرپور کوششوں کے ساتھ آئندہ سالوں میں خود کفیل ہوں گے۔
انہوں نے حالیہ سال میں ملک کی معیشتی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران 72 ارب ڈالر مصنوعات کو برآمد اور درآمد کیا گیا ہے جس سے 36 ارب ڈالر درآمد اور 35۔5 ڈالر برآمد کی گئی ہے لہذا ہم ملکی صلاحیت پر انحصار کرتے ہیں۔
ایرانی صدر نے قوم کی بڑھتی ہوئی ہوشیاری پر زور دیا اور کہا کہ امریکہ کی راہ ایرانی عوام، علاقائی قوموں، دنیائے اسلام اور دنیا کے مفاد میں نہیں اور وائٹ ہاؤس کے اقدام امریکی عوام کے لئے بھی ضررساں ہوگا۔
صدر روحانی نے ایرانی قوم کو 21 فروری میں پارلیمانی انتخابات میں عظیم شرکت کے لئے دعوت دے دیا۔