امام محمد باقر (ع) کی ولادت
حضرت امام زین العابدین سید الساجدین علی بن الحسین (ع) کے بعد، امام محمد باقر (ع) رسولخدا (ص) کے معصوم جانشین اور شیعوں کے پانچویں امام ہیں۔ آپ کی کنیت ابوجعفر اور لقب باقر العلوم ہے۔ آپ کی تاریخ ولادت میں بھی اختلاف ہے بعض تاریخ میں 3/ صفر یا 1/ رجب سن 57 ھ ق ہے۔ آپ کے والد گرامی علی بن الحسین سید الساجدین امام زین العابدین ہیں۔ آپ کی مادر گرامی فاطمہ بنت حسن بن علی ہیں۔ اس بنا پر وہ شیعوں کے ایسے پہلے امام ہیں جو ماں اور باپ دونوں کی طرف سے پیغمبر کے دونوں نواسوں کی نسل سے ہیں۔
امام محمد باقر (ع) سے بے شمار حکیمانہ روایات اور گہر بار احادیث نقل ہوئی ہیں۔ آپ ایک دینی رہبر کے عنوان سے شیعوں کے نزدیک مورد احترام ہیں اور اہلسنت کے نزدیک ایک عظیم اسلامی فقیہہ اور عالم کے عنوان سے قابل احترام ہیں۔ آپ کے القاب میں باقر العلوم کے علاوہ شاکر، صابر اور ہادی بھی ہیں۔ آپ مدینہ میں پیدا ہوئے اور مدینہ کے بقیع نامی قبرستان میں مدفون ہیں۔ آپ کی عمر مبارک 57/ سال ہے اور دوران امامت 19/ سال ہے۔
حضرت امام باقر (ع) کے دور امامت میں ظلم پیشہ بنی امیہ حکومت کی سرشت کی وجہ سے پورے عالم اسلام میں انقلابات اور بغاوتیں ہوئیں اور اسی طرح بنی امیہ کے درمیان آپسی اختلافات نے انھیں دوسروں کی طرف توجہ کرنے سے روک دیا اور یہ اسباب باعث ہوئے کہ اہلبیت رسولخدا (ص) کو دین و شریعت کو بچانے اور اس کی صحیح تبلیغ کرنے کا موقع مل گیا اور اسی طرح اہلبیت پیغمبر (ع) پر بنی امیہ کے مظالم اور کربلا کے میدان میں انسانیت سوز واقعہ سے لوگ بنی امیہ سے منحرف ہوئے اور ائمہ کی طرف مائل ہوئے۔ اس وجہ سے لوگوں بالخصوص شیعوں کو یہ موقع مل گیا اور بڑے بڑے گروہ کی مشکل میں لوگ مدینہ آنے لگے اور امام کی خدمت میں آکر فیوضات علم و عمل سے بہرہ مند ہوئے اور اس طرح یہ موقع حسین ہاتھ آیا کہ آپ سے پہلے کے ائمہ کو یہ موقع ملا کہ اسلام کی اس طرح سے تبلیغ کرے۔
آپ سے بے شمار روایات اور کثیر احادیث کا نقل ہونا اور شاگردوں کی کثرت اس بات کا بولتا ثبوت ہے۔ کولبرک لکھتا ہے کہ امام باقر (ع) کے دور امامت میں اہم ترین کام قانون مند اور عمومی فقہ شیعہ کی تدریس کا سلسلہ قائم ہوا اور امام باقر وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے شیعہ بنیادی اثنا عشری تعلیمات میں تبدیلی ہوئی تعلیمات کی تدوین کردی۔
آپ کی احادیث:
- خدا کے نزدیک عبادت سے زیادہ محبوب علم ہے۔
- جس کے اندر تین خصوصیات یا ان میں سے کوئی ایک ہوگی اسے خدا کی تائید حاصل ہوگی۔
- میں پانچ چیزوں کی نصیت و تاکید کرتا ہوں: اگر لوگ تمہارے ساتھ برا کریں تو تم برا نہ کرو، اگر تمہارے ساتھ خیانت ہوجائے تو تم دوسروں کے ساتھ خیانت نہ کرو، اگر لوگ تمہیں جھوٹا کہیں تو ناراض نہ ہو، اگر تمہاری تعریف کریں تو خوش نہ ہو، اگر تم پر تنقید کریں تو ناراض نہ ہو بلکہ جس بات پر تنقید کی ہے اس پر غور و فکر کرو۔
امام خمینی (رح) فرماتے ہیں:
ہمیں فخر ہے کہ امام محمد باقر (ع) تاریخ کی عظیم ترین شخصیت ہیں اور آپ کے مقام و مرتبہ خدا، رسول اور ائمہ معصومین (ع) کے سوا کوئی ادراک نہیں کرسکا اور نہ ہی کرسکتا ہے۔ (صحیفہ امام ، ج 21، ص 397)