بقیع

یوم انہدام بقیع

مدینہ منورہ پر وہابیوں کے قابض ہوتے ہی شیعہ ائمہ (ع) اور بزرگان دین و مذہب کی قبروں کو ڈھایا گیا، ان کے نام و نشان مٹانے کی کوشش کی گئی

یوم انہدام بقیع

8/ شوال سن 1342 ق کا دن عالم انسانیت اسلام و قرآن اور اہلبیت عصمت و طہارت (ع) اور علمائے دین و مذہب اور صاحبان حق و انصاف کے لئے انتہائی غم انگیز، جانگداز، المناک اور درد و غم سے بھرا ہوا ہے؛ کیونکہ اس تاریخ کو سعودی عرب کے وہابیوں نے مدینہ منورہ میں بقیع میں مدفون ائمہ اطہار اور معصومین (ع) کے روضوں کو مسمار کردیا۔

مدینہ منورہ پر وہابیوں کے قابض ہوتے ہی شیعہ ائمہ (ع) اور بزرگان دین و مذہب کی قبروں کو ڈھایا گیا، ان کے نام و نشان مٹانے کی کوشش کی گئی۔ اس گمراہ اور منحرف فرقہ نے اس دن عالم انسانیت کو سوگوار اور شرمسار کردیا ہے۔ اس وقت تک شیعہ اماموں اور اسلام کی اکابر شخصیتوں کے مزار پر گنبد تھا اور ضریح بنی ہوئی تھی لیکن اس دن کے بعد سے اس گنبد اور ضریح کی فیوضات و برکات سے مسلمانوں کو محروم کردیا گیا۔ شیعوں اماموں میں سے حضرت امام حسن مجتبی (ع)، امام سجاد (ع)، امام محمد باقر (ع) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کی قبروں سے گنبد اور ضریح کو مسمار کردیا۔ وہابیوں کی اس درندگی اور ظالمانہ اقدام نے عالم اسلام اور مسلمانوں کو سوگوار بنادیا۔

اس غم انگیز اور روح فرسا واقعہ سے ایرانی مسلمانوں کو شدید صدمہ پہونچا۔ یہی نہیں بلکہ ان وہابیوں کے اس سیاه کرتوت سے ایرانی حجاج سفر حج میں بھی خلل پڑھ۔ شیعہ ائمہ کی قبروں کو ویران کرنے کے علاوہ حضرت محمد (ص) کے والدین جناب عبدالله اور جناب آمنہ، مالکی فرقہ کے پیشوا، امام مالکی، رسولخدا(ص) کے چچا عباس، امام جعفر صادق (ع) کے فرزند اسماعیل و غیره کی عبروں کو بھی مکمل طور پر ویران کردیا۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں وہابی فرقہ کا بر سر اقتدار آنا چودھویں صدی میں تاریخ اسلام کا تلخ ترین حادثہ ہے۔

حضرت آدم (ع) سے لیکر آج تک دنیا کے کسی گوشہ میں اس طرح کی سفاکیت، درندگی اور حیوانیت دیکھنے کو نہیں ملے گی کہ قبروں میں سوئے ہوئے انسانوں سے دشمنی کی گئی ہو۔ لیکن یہ وہابی جو درحقیقت بنی امیہ کی افکار کے مروج اور انہی کے نقش قدم پر چلنے والے ہیں۔ جس طرح بنی امیہ اللہ اور رسول کا نام مٹانے کے در پے تھے اسی طرح آج کے دور میں یہ ناپاک اور نامراد فرقہ وہابی ہے جو اسلامی اور انسانی شخصیتوں کے اعلی نمونوں سے اس درجہ نفرت اور دشمنی کرتا ہے کہ ان کی قبروں کو بھی صحیح و سالم نہیں رہنے دیتا۔

مسلمانوں قرآن اور حدیث کی روشنی میں ان خبیث لوگوں کو پہنچانو اور اپنے حق کے لئے اٹھ کھڑے ہو۔ یہ مسلمانوں کے بھیس میں انسانیت کو نابود کرنے والے حیوان اور درندہ ہیں۔ آج کے دن عالم انسانیت کے لئے نوحہ و ماتم، نالہ و شیون اور سوگ وعزا کا دن هے۔

خداوند سے دعا ہے کہ اس فرقہ کو صفحہ ہستی سے جلد سے جلد مٹاکر اسلام اور انسانیت کا بول بالا کرے۔

ای میل کریں