نماز اول وقت تمام مشکلات کی کنجی ہے
اول وقت نماز پڑھنے کے بہت سے فوائد ہیں جن کی طرف مختلف روایات میں ائمہ اطہار علیھم السلام نے اشارہ کیا ہے اور بہت سے علماء نے اسی عمل کو دنیا اور آخرت میں کامیابی کا ذریعہ قرار دیا ہے۔
امام خمینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اول وقت نماز پڑھنے کے بہت سے فوائد ہیں جن کی طرف مختلف روایات میں ائمہ اطہار علیھم السلام نے اشارہ کیا ہے اور بہت سے علماء نے اسی عمل کو دنیا اور آخرت میں کامیابی کا ذریعہ قرار دیا ہے۔
اول وقت نماز پڑھنا ایک مستحب عمل ہے جس کی بہت تاکید کی گئی ہے یہاں تک کہ اگر کسی کو دنیا اور آخرت میں کامیاب ہونا ہے تو اسے اس کامیابی کے لئے اپنی نمازوں کو اول وقت ادا کرنا ہو گا یہاں پر ہم ایسی روایات کی طرف اشارہ کریں گے جو نماز کی اہمیت اور فوائد کو بیان کرتی ہیں۔
امام صاق علیہ السلام فرمارتے ہیں مَلَکُ الْمَوْتِ یَدْفَعُ الشَّیْطَانَ عَنِ الْمُحَافِظِ عَلَی الصَّلَاةِ وَ یُلَقِّنُهُ شَهَادَةَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَ أَنَّ مُحَمَّداً رَسُولُ اللَّهِ فِی تِلْکَ الْحَالَةِ الْعَظِیمَة:
ملک الموت(حضرت عزرائیل) قبض روح کے وقت اول وقت نماز ادا کرنے والے شخص سے شیطان کو دور کرتا ہے اور اس وقت اسے شھادتین (اشهد ان لا اله الا الله و ان محمدا رسول الله) کی تلقین کرتا ہے۔
امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ہیں خداوند متعال نے حضرت موسی سے گفتگو کی جس میں حضرت موسی علیہ السلام نے فرمایا اے میرے پروردگار اس شخص کی پاداش کیا ہے جو اپنی نمازوں کو اول وقت ادا کرتا ہے؟ خداوند متعال نے فرمایا اے موسی میں اس کی تمام حاجتوں کو پورا کروں گا اور اپنی جنت کو اس کے لئے مباح بنا دوں گا۔
اول وقت نماز پڑھنے کے بہت سے دوسرے فوائد بھی ہیں جن میں سے ایک فائدہ یہ ہیکہ اول وقت نماز ادا کرنے سے انسان کو مصیبتوں سے نجات ملتی ہے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم فرماتے ہیں کہ ایسا کو ئی بندہ نہیں جو اول وقت نماز ادا کرتا ہو اور میں نے اس کے لئے تین چیزوں کی ضمانت نہ دی ہو پہلی چیز مصیبتوں سے چھٹکارا، دوسری چیز آسان موت تیسری اور آخری چیز جھنم کی آگ سے نجات۔
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اس حدیث سے یہ بات واضح ہوتی ہے ہیکہ نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنے سے انسان کی دنیا اور آخرت سنور جاتی ہے اور انسان کو دنیا اور آخرت کی مصیبتوں اور مشکلات سے نجات مل جاتی یہ نماز ہی جو دنیا اور آخرت میں ہماری کامیابی کا ذریعہ ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رح) بھی نماز اول وقت کو بہت اہمیت دیتے تھے یہاں تک جب نوفیل لوشاتو میں تقریبا تین سو چار سو صحافی ایک نیوز کانفرنس میں امام خمینی(رح) سے سوالات پوچھنے کے لئے جمع ہوے تھے تو ابھی تین یا چار صحافی ہی سوال کر پاے تھے کہ آذان ظہر ہونے لگی آذان کی آواز سنتے ہی امام خمینی(رح) نے نیوز کانفرنس کو ترک کر دیا بہت سے لوگوں نے امام(رہ) کے اس عمل پر تعجب بھی کیا اور امام خمینی(رح) سے یہ بھی کہا کہ اس طرح کا موقع بار بار نہیں ملتا آج چار سو صحافی پوری دنیا تک آپ کی بات پہنچانے کے لئے جمع ہیں آپ کم از کم کچھ سوالات کے جواب دے کر نماز کے لئے جائیں لیکن امام (رہ) سختی سے منع کرتے ہوے اپنے مصلی کی طرف بڑھے اور نماز ادا کی۔