عالم اسلام کے نام امام خمینی(رح) کا پیغام
امام خمینی(رح) نے عالم اسلام کے لئے بہت سارے اہم کارنامے انجام دئے ہیں جن میں سے سب سے اہم عالم اسلام کے درمیان اتحاد برقرار کرنا ہے۔
امام خمینی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) نے عالم اسلام کے لئے بہت سارے اہم کارنامے انجام دئے ہیں جن میں سے سب سے اہم عالم اسلام کے درمیان اتحاد برقرار کرنا ہے امام خمینی(رح) نے ہمیشہ اختلافات کو حل کرنے کی کوشش کی ہے خاص کر اہم سنت اور اہل تشیع کے درمیان موجود اختلافات کو ختم کر کے اتحاد قائم کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
امام خمینی(رح) عالم اسلام کے درمیان اختلافات کو اسلام کے خلاف سرگرم شدت پسند عناصر کی سازش مانتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر مسلمانوں کے درمیان کوئی اختلاف پایا جاتا ہے ہے تو یہ اسلام ور عالم اسلام کے دشمنوں کی سازشوں کا نتیجہ ہے اسلام مخالف عناصر نے ہمیشہ عالم اسلام کے درمیان اختلاف پیدا کر کے اسلام اور عالم اسلام کو کمزور بنانے اور اسے نقصان پہچانے کی کوشش کی ہے۔
اسلامی انقلاب کے رہبر کبیر امام خمینی(رح) فرماتے ہیں عالم اسلام کو چاہیے کہ تمام اختلافات کو ختم کر کے اپنے درمیان اتحاد قائم کرے جب یہ اتحاد قائم ہو جاے گا تو تمام اسلامی ممالک کی مشکلات حل ہو جائیں گی اور دشمن اپنی سازشوں میں ناکام ہو جاے گا۔
امام خمینی(رح) کی راہنمائی میں اسلامی انقلاب نے تاریخ اسلام میں عالم اسلام کے درمیان اتحاد اور ہمدلی کو قائم کیا ہے اس نقلاب نے امت اسلامی کو بیدار کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے اس انقلاب نے نہ صرف امت اسلامی کے دلوں میں جگہ بنائی ہے بلکہ دنیا کے مظلوموں کی اپنی طرف جذب کیا ہے امام خمینی(رح) کا یہ انقلاب اپنے آپ میں ایک ایسا انقلاب ہے جس کو حقیقی معنی میں اسلامی انقلاب کہا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی انقلاب ایران نے مسلمانوں کے دلوں سے ڈر کو ختم کر کے عالم اسلام کو ظلم کے خلاف بولنے کی طاقت دی ہے اور عالم بشریت کو ظالموں سے نجات دلائی ہے اسلامی انقلاب ایران آج بھی انقلاب کے بانی امام خمینی(رح) کے افکار پر عمل کرتے ہوے تمام مظلوں کا ساتھ دے رہا ہے اور اس وقت ایران وہ واحد ملک ہے جو یمن، بحرین، شام اور فلسطین کی بے گناہ عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف بول رہا ہے۔
ایران میں اسلامی انقلاب اس وقت برپا ہوا جب دنیا کی سپر طاقتیں مظلوموں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی تھیں وہیں ایران میں موجود صیہونیزم طاقت کو بھی ان سپر پاور طقتوں کی حمایت حاصل تھی لیکن امام خمینی(رح) نے خداوند متعال پر توکل کرتے ہوے اسلامی تحریک شروع کی اور ایرانی عوام کے بھر پور تعاون سے سپر طاقروں کو سرنگون کر کے ایک اسلامی حکومت قائم کی۔
ادہرامام خمینی(رح) عالم اسلام کو خطاب کرتے ہوے فرماتے ہیں میری تمام مسلمانوں خاص کر ایرانی عوام سے گزارس ہیکہ اپنے درمیان اتحاد کو قائم رکھتے ہوے دشمن کی ان حرکتوں پر اپنا رد عمل دیکھائیں اور منافقین و کفار کو ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔