حسن نصراللہ

لبنان پر ہونے والے ہر حملہ کا منہ توڑ جواب دیا جاے گا: حسن نصر اللہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے لبنان میں یوم شہید کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے پاس ایسے میزائل ہیں جن کے ہوتے ہوئے دشمن میں لبنان پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہے اور اگر کسی نے ایسی غلطی کی تو لبنان پر ہونے والے ہر حملہ کا منہ توڑ جواب دیا جاے گا ۔

لبنان پر ہونے والے ہر حملہ کا منہ توڑ جواب دیا جاے گا: حسن نصر اللہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے لبنان میں یوم شہید کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے پاس ایسے میزائل ہیں جن کے ہوتے ہوئے دشمن میں لبنان پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہے اور اگر کسی نے ایسی غلطی کی تو لبنان پر ہونے والے ہر حملہ کا منہ توڑ جواب دیا جاے گا ۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنان میں یوم شہید کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے پاس ایسے میزائل ہیں جن کے ہوتے ہوئے دشمن میں لبنان پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہے سید حسن نصر اللہ نے کہا حزب اللہ کے پاس بہترین  میزائل موجود ہیں حز ب اللہ اپنی اس طاقت کو بچانے کی ہر ممکن کو شش کرے گی۔

۔ انھوں نے کہا کہ 11 نومبر 1982 میں حزب اللہ کے ایک غیور اور بہادر جوان  شہید احمد قصیر نے اپنےجہادی حملے میں  متعدد صہیونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور حزب اللہ لبنان نے اس دن کو  یوم شہید کے نام سے موسوم کردیا۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے علاقہ میں حزب اللہ کی طاقت اور توانائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے پاس ایسے میزائل موجود  ہیں جنھوں نے اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے باز رکھا ہوا ہے اور حزب اللہ کی میزائل طاقت سے اسرائیل پر لرزہ  طاری ہوجاتا ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ نے عرب حکام کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عرب حکام کو عرب عوام کی حمایت حاصل نہیں ۔ عرب حکام کی فلسطینیوں کے ساتھ خیانت آشکار ہوگئی ہے انہوں نے نتن یاہو کے حالیہ عرب ممالک دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ ہم جب بھی اس کو کسی عرب میں ملک میں دیکھتے ہیں تو ہمارے ذھن میں سوریہ اور فلسطین کے بے گناہ مسلمانوں آ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر سوریہ نے مزاحمت نہ کی ہوتی  تو آج نتن یاہو وہاں بھی پہنچا ہوتا۔

انہوں نے اسرائیل کو ایک بار پھر للکارتے ہوے کہا کہ اگر اسرائیل نے لبنان میں کسی قسم کی مداخلت یا کوئی فضائی کاروائی کی تو حزب اللہ اس کا منہ توڑ جواب دے گی اور اس بات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جاے گا کہ اسرائیل ہمارے ملکی معامالات میں مداخلت کرے۔

حزب اللہ کے سر براہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عائد پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ ٹرمپ نے بارہا اس بات کو کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر پابندیاں عائد کرنے کا مقصد اس کو فلسطین اور دوسری اسلامی مزاحمت تحریکوں کی حمایت کرنے سے روکنا ہے لیکن ایران نے ان تمام پابندیوں کے باوجود بھی عرب حکام کی طرح فلسطین کے متعلق اپنا نظریہ نہیں بدلا ۔

ادھر ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد طریف نے بھی امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی پیشرفت جاری رکھے گا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے اپنے توہین آمیز بیان میں کہا کہ اگر ایران اپنے عوام کو اقتصادی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے تو اسے امریکہ کی بات مان لینی چاہئیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کل رات اپنے ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ ایران پر اپنے اس قسم کے نظریات اور تخیلات مسلط کرنا چاہتے ہیں جو غیر انسانی جرائم میں شمار ہوتے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ اپنے ماضی کے حکام کی طرح اس بات کو سمجھ لیں گے کہ ایران نہ فقط باقی و ساری رہے گا بلکہ اپنی حاکمیت کے دائرے میں ترقی و پیشرفت کرتا رہے گا۔

 

 

 

ای میل کریں