امام خمینی

ایرانی قوم امریکی پابندیوں کو اہمیت نہیں دیتی:حسن روحانی

اسلامی جموریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم امریکی پابندیوں کو اہمیت نہیں دیتی۔

ایرانی قوم امریکی پابندیوں کو اہمیت نہیں دیتی:حسن روحانی

اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم امریکی پابندیوں کو اہمیت نہیں دیتی۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کی رہورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے پیر کے روز وزارت اقتصاد و خزانہ کے حکام کے ساتھ تشکیل پانے والے اجلاس میں  کہا ہے کہ امریکیوں کو یہ بات باور کرادینے کی ضرورت ہے کہ وہ ایرانی قوم سے زور و زبردستی اور پابندیوں کی دھمکی کے انداز میں ہرگز بات نہ کرسکتے انہوں نے کہا امریکہ نے ہمیشہ اسلامی انقلاب پر فوجی اور اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں جبکہ امریکی پابندیوں کو ایرانی قوم نے کبھی اہمیت نہیں دی۔

ایران کے صدر نے کہا کہ امریکیوں کو ہمیشہ کے لئے سبق سکھائے جانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس بات کو سمجھ سکیں کہ وہ ایرانی قوم کے مقابلے میں کبھی نہیں ٹھہر سکتے۔ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ جو کچھ امریکی کر رہے ہیں اس کا مقصد صرف عوام، کمپنیوں اور دیگر حکومتوں پر دباؤ ڈالنا ہے اور اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ صرف ایران ہی نہیں ہے جو امریکہ کی پالیسیوں سے ناخوش ہے بلکہ دنیا کے مختلف ملکوں کی حکومتیں یہاں تک کہ یورپی ملکوں کی حکومتیں، کمپنیاں اور حکام بھی امریکی حکومت کی اس قسم کی پالیسیوں سے برہم ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ کی تاریخ میں وائٹ ہاؤس میں اس طرح کی لاقانونیت کا مشاہدہ نہں کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ جب وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں تھے تو چار بڑے ملکوں کے رہنماؤں نے واسطہ بن کر اس بات کی کوشش کی کہ ایران کے صدر سے امریکی صدر کی ملاقات کی کوئی راہ ہموار کی جائے۔ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کو بات کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے بشرطیکہ مقابل فریق عہد و پیمان پر عمل کرے اور بین الاقوامی معاہدوں اور عالمی قوانین کے بارے می‍ں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ کی حالیہ خلاف ورزیوں کے نتیجے میں واشنگٹن ہی الگ تھلک پڑا ہے اور امریکہ نے اگر اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا اور اپنے وعدوں نیز عہد و پیمان پر عمل نہیں کیا تو پورا یورپ اس کے مقابلے میں کھڑا ہو جائے گا۔صدر ایران نے کہا کہ ایٹمی معاہدے میں تمام ممالک ایران کے حامی رہے ہیں اور اس وقت بھی دنیا کے تمام ممالک امریکہ کے مقابلے میں اور ایران کے ساتھ  ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایران امریکی پابندیوں کو خاطر میں لئے بغیر اپنے تیل کی فروخت اور برآمدات جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ تیل کی فروخت و برآمدات اور مالی ٹرانزیکشن سے متعلق ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیاں پیر پانچ نومبر سے شروع ہو گئی.

 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے وزارت خزانہ کے ڈائریکٹروں کے اجلاس سے خطاب میں  امریکی پابندیوں کو توڑنے اور ناکام بنانے کے پختہ عزم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  ایران نے " امریکہ مردہ باد " کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کا عزم کررکھا ہے۔ صدر حسن روحانی نے 13 آبان عالمی استکبار سے مقابلے کے قومی دن کے موقع پر ملک بھر میں عظیم عوامی ریلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کو امریکہ سے سخت  نفرت ہے کیونکہ امریکہ کے ہاتھ ایرانی جوانوں کے خون سے رنگین ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی عوام نے گذشتہ 40 برس کے دوران امریکہ کی ایران کے خلاف تمام گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کل تک ایران تن تنہا امریکہ کا مقابلہ کررہا تھا لیکن آج پوری دنیا امریکہ کے ظلم و ستم کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ آج صرف ایران میں امریکہ مردہ باد کے نعرے نہیں لگائے جاتے بلکہ آج پوری دنیا میں امریکہ مردہ باد کے نعرے گونج رہے ہیں۔

 

 

ای میل کریں