امریکہ برطانیہ سے بد تر ہے برطانیہ امریکہ سے بد تر ہے:امام خمینی(رح)
امام خمینی (رح) اپنی تقریر میں اسلامی ممالک کے سربراہوں کو مخاطب کرتے ہوے فرماتے ہیں اسلام کی مدد کرو اور امریکا پر بھروسہ نہ کرو امریکا برطاینہ سے بدتر ہے،برطانیہ امریکہ سے بدتر ہے اور سوویت یونین دونوں سے بد تر ہے۔
امام خمینی پورٹال کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح ) نے جماران میں ایک تقریر کرتے ہوے فرمایا عجیب بات یہ ہیکہ دنیا کی سب سے بڑی دولت تیل مشرق وسطی کے ہاتھ میں ہے وہ بھی اسلامی ممالک کے ہاتھ میں ہے یہ مہم خزانہ جس کی وجہ سے ہر ملک ترقی کر رہا ہے ہر ملک اس تیل کی وجہ سے ہر جنگ میں پیش پیش ہے یہ ساری دولت آپ کے ہاتھوں میں ہے ایران کے پاس الحمد للہ تیل کا سرمایہ ہے، عراق، حجاز اور کویت کے پاس بھی تیل کا عظیم سرمایہ ہے پوری دنیا کا تیل مسلمانوں کے ہاتھ میں ہے۔
امام خمینی (رح) نے اسلامی ممالک کے اس عظیم سرمایہ کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا دوسرے ممالک آپ کی منت و سماجت کر کے اس تیل کو بہترین قیمت میں آپ سے خریدیں وہ آپ کے احسان مند ہوں اور آپ کے سامنے زانو ادب خم کریں لیکن اس وقت حالات اس کے مخالف ہیں آج ہمارے کچھ ملک اپنا تیل فروخت کرنے کے لئے ان کے پاوں پکڑ رہے ہیں حالانکہ یہ کام ان کو کرنا چاہیے تھا لیکن افسوس آج کچھ اسلامی ممالک کو وہ اپنے اشاروں پر چلا رہے ہیں۔
امام خمینی(رح) فرماتے ہیں ہمارے ملک کے پاس تیل کا عظیم سرمایہ ہے ہمارے پاس لوہا ہے ہمارے ملک کے پاس سب کچھ ہے ہمارا ملک ایک بے نیاز ملک لیکن ان لوگوں نے ایک ایسے انسان کو اس ملک پر مسلط کیا ہوا جو اس قوم کے تمام مفادات کو اپنے سربراہوں تک پہنچا رہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رح) فرماتے ہیں عالم اسلام کو اس وقت ہر اعتبار سے بر تری حاصل ہے لیکن پھر بھی آج عالم اسلام تمام دوسرے ممالک کی غلامی کر رہا ہے عالم اسلام کی غلامی کی اصلی وجہ ان کے درمیان اتحاد کا نہ ہونا ہے۔
رہبر کبیر اتحاد بین المسلمین کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں جب تک اسلامی مملک کے سربراہ اپنی صفوں میں اتحاد اور وحدت قائم نہیں کریں گے اور اسلام اور قرآن کی مھجوریت کے بارے میں کوئی فکر نہیں کریں گے اسی طرح دوسرے ان پر حکومت کرتے رہیں گے۔
امام خمینی (رح) اپنی تقریر میں اسلامی ممالک کے سربراہوں کو مخاطب کرتے ہوے فرماتے ہیں اسلام کی مدد کرو اور امریکا پر بھروسہ نہ کرو امریکا برطاینہ سے بدتر ہے ، برطانیہ امریکہ سے بدتر ہے اور سوویت یونین دونوں سے بد تر ہے۔
امام (رہ) فرماتے ہیں آج ہماری قوم ایسی شیطانی طاقت کا مقابلہ کر رہی ہے کہ جنہوں نے کئی سالوں تک ہماری قوم پر حکومت کی انہوں نہ صرف اس قوم پر حکومت کی ہے بلکہ مشرق وسطی اور اسلامی مملک پر حکومت کی ہے اور ایران میں بھی رضاخان نے امریکا کے اشاروں پر اسلام اور ایرانی قوم کے ساتھ خیانت کی ہے ایران میں صہیونیزم حکومت نے اپنے اقتدار کے دوران اس قوم پر بہت ظلم کئے ہیں رضاخان کو اس دوران امریکا کی بھر پور حمایت حاصل تھی۔
واضح رہے کہ آج بھی آل سعود اور بعض دوسرے اسلامی ممالک اسلام اور مسلمین کے دشمنوں امریکہ اور اسرائیل کو خوش کرنے کے لئے اس وقت یمن، عراق اور سوریہ کے مظلوم مسلمانوں کے خلاف طرح طرح کی ظالمانہ کاروائیاں انجام دے رہے ہیں اور حقیقی اسلام کے مقابلہ میں دنیا کے سامنے امریکا ئی اسلام کو پیش کر رہے ان کا یہ عمل اسلام اور عالم اسلام کے ساتھ ایک خیانت ہے۔