بین الاقوامی کانفرنس محبین اہلبیت علیہم السلام اور مسئلہ تکفیریت ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں پوری دنیا سے معزز شیعہ سنی علمائے کرام اور مذہبی دانشمند حضرات نے شرکت کی۔ کانفرنس کے شرکاء سے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے خصوصی ملاقات کی اور خطاب فرمایا۔ کانفرنس کے اختتام پر رسمی طور پر ایک قرارداد پیش کی گئی۔
الحمدلله رب العالمین و الصلاة و السلام علی سیدنا و نبینا محمد المصطفی و علی اهل بیته الطاهرین و اصحابه المنتجبین» "قُل لا أَسئَلُکُم عَلَیهِ أَجراً إِلاَّ المَوَدَّةَ فِی القُربی
(سوره شوری، آیه 23)
خداوند تبارک و تعالی کی مدد اور نصرت کے ساتھ "محبین اہلبیت علیہم السلام اور مسئلہ تکفیریت" کے عنوان سے بین الاقوامی اجلاس ماہ ربیع الاول کے نورانی ایام میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کا شعار "اہلبیت علیہم السلام کی محبت وحدت اور احیائے تمدن اسلامی کی نوید بخش " تھا۔ یہ اجلاس بین الاقوامی بیداری اسلامی اسمبلی کی دعوت پر تشریف لائے ہوئے ۹۴ ممالک سے ۸۰۰ سے زائد علمائے دین، فقہا، دانشمند حضرات اور مختلف مذاہب کے ماہرین کے حضور منعقد کیا گیا۔ اجلاس بدھ اور جمعرات ۳ اور ۴ ربیع الاول ۱۴۳۹ ہجری قمری بمطابق ۲۲ اور ۲۳ نومبر ۲۰۱۷ تہران کے بین الاقوامی کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔
اس اجلاس کے شرکاء نے حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای (مدظلہ العالی) کے بابصیرت خطاب سے استفادہ کیا۔ اس کانفرس میں ملت اسلامیہ سے مربوط مختلف موضوعات پر دسیوں تحقیقاتی مقالہ جات پیش کئے گئے اور دانشمند حضرات نے گفتگو کی۔
اجلاس کا مقصد اور ہدف اہلبیت علیہم السلام کے فکری اور معرفتی مبانی کی شناخت اور اس میں بصیرتی پہلو سے غور و فکر کرنے کے ذریعے جدید اسلامی تمدن کا احیا؛ اسلامی دنیا میں موجود مشکلات اور پیش آنے والے چیلنجز کے مقابلے میں اسلامی وحدت و یکجہتی کو ایجاد کرنا، انحرافی شدت پسند تکفیری نظرئے کا مقابلہ کرنے کیلئے پیروان اہلبیت علیہم السلام کی فکری اور عقیدتی حوالے سے ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔
اس اجلاس میں درج ذیل پانچ خصوصی کمیشن تشکیل پائے:
- مفہوم شناسی اہلبیت علیہم السلام، اہلبیت علیہم السلام کی فکری بنیادوں سے آگاہی اور امت واحدہ کی تشکیل میں دینی علما و دانشمند حضرات کی آرا کی تاثیر کے مطالعہ کا کمیشن
- تاریخ، ثقافت، اسلامی تمدن اور جدید اسلامی تمدن کی تشکیل کا کمیشن
- امت واحدہ کی تشکیل کیلئے محبین اہلبیت علیہم السلام میں اتحاد و یکجہتی کی ایجاد کیلئے کمیشن
- اسلامی دنیا کے سامنے موجود چیلنجز اور خطرات کے مطالعات کیلئے کمیشن
- امت اسلامی کے دشمنوں سے مقابلے کیلئے پیروان اہلبیت علیہم السلام میں وحدت و یکجہتی کی ایجاد کے طریقہ کار اور منشور کی تیاری کا کمیشن
اس اجلاس میں شریک معزز مہمانوں نے سیرت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اہلبیت علیہم السلام کی عملی پیروی کرتے ہوئے جہاں دور حاضر میں وحدت امت اسلامی کے علمدار ہونے کی حیثیت سے امام خمینی (رح) کی روح پرفتوح کیلئے دعا کی، وہیں دور حاضر میں عالمی استکبار، غاصب صیہونی حکومت اور تکفیریوں کے خلاف لڑنے والے راہ مقاومت کے بزرگ شہدائے کرام اور مجاہدین عظام کی تقدیر و تجلیل کی۔
آخر میں، حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای (مدظلہ العالی) کی خصوصی توجہ، ان کی حریم اسلام اور مسلمانوں کے دفاع کی تدابیر اور اجلاس کے دوران انکی کی تقریر کہ جس میں مختلف مسائل کے اندر حکیمانہ رہنمائی کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اسی طرح اس اجلاس کی میزبانی کرنے پر ایران کی ملت اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اور بین الاقوامی بیداری اسلامی اسمبلی کا اس اجلاس کو منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ مختلف کمیشنز کے اجلاسوں اور مختلف گروپس کے اندر اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ بین الاقوامی محبیان اہلبیت علیہم السلام کا یہ اجلاس آنے والے سالوں میں بھی منعقد کیا جائے۔