آپ اپنا تعارف کرایں؟
میرا نام سید افتخار حسین جعفری ہے میں ایک ڈاکٹر ہوں میرا تعلق ہندوستان کی ریاست جموں و کشمیر سے ہے میں سیاست میں بھی دلچسبی رکھتا ہوں۔
آپ نے امام کو کب اور کیسے پہچانا؟
میں بچپن سے ہی امام کو جانتا ہوں لیکن جب ایران میں انقلاب آیا اور امام خمینی رح نے حاکم وقت کے خلاف آواز اُ ٹھائی تو پوری دنیا میں امام خمینی رح کا چرچہ ہونے لگے تھا اسی دوران ہم نے بھی امام خمینی رح کو پہچانا اور ان کے بارے میں ٹی وی ریڈیو اور علماء سے بہت کچھ سنا اور ہمیں یہ یقین ہو گیا تھا کی مغربی آندھی کے خلاف ایک مسلمان اپنے اخلاص کے ساتھ کھڑا ہے جس کو خداوند اور اس کے رسول اور ائمہ اطھار کا سھارا ۔
امام خمینی رح کے سیاسی افکار کے بارے میں آپکا کا کیا خیال ہے؟
جس طرح امام خمینی رح دینی مسائل میں نابغہ تھے اسی طرح سیاست میں بھی امام خمینی رح کا کوئی ثانی نہ تھا امام خمینی رح نے اپنی سیاسی بصیرت سے رضا شاہ کی ہر چال کو ناکام بنا دیا اور اسے ایران چھوڑنے پر مجبور کر دیا امام خمینی رح کی سیاست بغیر کسی طمع اور لالچ کے تھی انکی سیاست انبیاء کی سیاست تھی انھوں نے سیاست کا درس انبیاء اور اوصیا سے لیا تھا یہ امام خمینی رح کی سیاسی بصیرت کا نتیجہ ہے کے آج پوری دنیا میں ہر قوم ان کے افکار سے متاثر ہے۔
آپ کی نطر میں امام کی شخصیت کیسی ہے؟
میری نظر میں امام خمینی رح ایک بہترین عارف ، عالم اور سیاسی شخصیت تھے جنھوں نے صرف خدا کے لئے ہر قدم اُٹھایا جو مقام ان کو ملا ہے وہ ان چند لوگوں میں سے ہے کہ جو اپنی مرضی کی نہیں بلکہ اللہ کی مرضی کی حکومت کی خواہش کرتے ہِیں اور اس کو پورا کرتے ہیں، ایسا تاریخ انسانیت میں کبھی نہیں ہوا، تو یہ اپنی نوعیت کے پہلے انسان ہیں جنہوں نے اس مقام کو حاصل کیا ہے۔
مذہب کے نام پر لوگوں کو جمع کرنا آسان ہے لیکن امام خمینی رح نے لوگوں حق اور باطل کی پہچان کروائی اور ان کے اندر یہ جذبہ پیدا کیا کے وہ حق کے لئے لڑیں آج پو ری دنیا کو نہ صرف امام خمینی رح کا بلکہ ہر اُس انسان کا شکر گزار ہو نا چاہیے جس نے امام خمینی رح کا اس تحریک میں ساتھ دیا۔
کیا ہندوستان کے مسلمان امام کی فکر سے متاثر ہیں؟
سب سے زیادہ مسلمان اگر کہیں ایک ہونا چاہتے ہیں تو وہ ہند ہے کیونکہ وہاں ان کا سامنا دوسرے لوگوں سے ہے لیکن کچھ لوگ جو مسلمانوں کے بیچ تفرقہ ڈالنا چاہتے ہیں وہ خود اپنے آپ سے بیزار ہیں، لوگوں کو بیدار ہونے دیں سبھی سمجھ جائیں گے کہ امام کی سونچ کیا تھی اور آپ کیا چاہتے تھے۔
یوم القدس کے بارے میں آپ کی کیا راے ہے؟
یہ مسلمانوں کو متحد کرنے کا بہت اچھا سبب تھا کہ مسلمان اپنے بنیادی مسئلہ یعنی قبلہ اول کے ساتھ سب کے جذبات جڑے ہیں اس لئے اس مسئلہ پر سب ایک ہو جائیں۔
آپ انقلاب سے پہلے اور بعد کے ایران میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں؟
اگر عوام آپ کے ساتھ ہے تو سب کچھ صحیح ہے ، آج ہم دیکھتے ہیں کہ ساری عوام امام خمینی(رح) اور انقلاب کے نام پر سڑکوں پر اتر رہی ہے۔
امام خامنہ ای کی شخصیت کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟
یہ ایرانی قوم کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو امام خمینی کے بعد آیت اللہ خامنہ ای ملے جو اسی تحریک کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
امام خمینی (رح) کی شان میں آپ ایک جملہ کیا کہنا چاہیں گے؟
آدمی آتے ہیں چلے جاتے ہیں لیکن سوچ اور جو کہتے ہیں وہی رہ جاتے ہیں۔