امام خمینی (ره)

وہ طلباء جو امام خمینی (ره) کے افکارمیں دلچسبی رکھتے ہیں ان کو طلباء کی ایک انجمن کے طور پر منظم کیا جاے گا

شعبہ ثقافتی جہاد کے نائب سربراہ ہمدان یونیورسٹی

ثقافتی جہاد یونیورسٹی کے نائب سربراہ نے اس بات بیان کرتے ہوئے جو طلباء جو امام خمینی (ره) کے افکارمیں دلچسبی رکھتے ہیں ان کو ایک  طلباء کی ایک انجمن کے میں پر منظم کیا جائے گا کہا کہ:طلباء کے جو مقالے امام (ره) کے افکار کو فروغ دینے کے موضوع پر ہوں گے ان کی حمایت کی جائے گی۔

ہمدان سے تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق:سعید پور نے آج دوپہر کے وقت (طریق جاوید) کیمپ کی دسویں افتتاحی تقریب میں کہا:یونیورسٹیوں ثقافتی جہاد میں سے طلبا کا  خصوصی ثقافتی سینٹر امام خمینی اور اسلامی  انقلاب ہے۔

انھوں نے کہا اس سینٹر کی ذمہ داریاں ہیں کہ ملک بھر کو ثقافتی تقریبات،مقابلوں، علمی اور تحقیقی پروگراموں کے ذریعے امام خمینی (ره) کے افکار اور نظریات سے آشنا کرے۔

پور علی نے اپنی بات کو واضح کرت ہوے کہا:ریاستی ،علاقائی اور ملکی سطح پر امام خمینی (ره) کے افکار کو پہنچانے کے  (طریق جاوید) کیمپ بہترین روش ہے جو کہ لگا تار دس سال سے منعقدد ہو رہا ہے۔

یونیورسٹیوں میں شعبہ ثقافتی جہاد کے نائب سربراہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ کیمپ ملک کی مغربی ریاست ہمدان کی میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے کہا:اس کیمپ میں کردستان،کرمانشاہ، قزوین، اور لرستان جیسی ریاستوں کی طلباء شرکت کر رہے ہیں ۔

پور علی نے کہا:(طریق جاوید)قومی کیمپ مہر ماہ کے تیسرے عشرہ میں مشہد مقدس میں تمام منتخب طلباء کی موجودگی میں منعقد ہوگا۔

انھوں نے اس بات پرتاکید کی کہ اس طرح کہ کیمپ منعقد کرنے کا ہدف امام خمینی (ره) کے افکار میں دلچسبی رکھنے والی طلباء کی پہچان کرانا ہے تانکہ ان کو طلباء کی ایک انجمن میں منظم کیا جائے۔دلچسبی رکھنے والے طلباء یونیورسٹیوں میں شعبہ ثقافتی جہاد کی مدد سے امام خمینی(ره) کے افکار کو واضح طور پر بیان کرنے کے لئے ایک نئی روش اور طریقہ  کو ایجاد کریں۔

یونیورسٹیوں میں شعبہ ثقافتی جہاد کے نائب سربراہ نے فرمایا:(طریق جاوید)کیمپ کو امام خمینی(ره) کی سرگرمیوں کی شائع کرنے والی انجمن،وزارت تعلیم، وزارت صحت،آزاد اسلامی یونیورسٹی، ملک کے تعلیمی اور سر گرم اداروں کی حمایت حاصل ہے۔

پور علی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ: ہم اس کوشش میں ہیں کہ یونیورسٹیوں میں امام خمینی (ره) کے افکار اور نظریات کو وسعت دینے کے لئے انجمنوں کے لئے زمینہ فراہم کیا جاے کہا:ملک کی ترقی کے چھٹے پروگرام میں احکام دائمی کے 37 حکم میں امام خمینی (ره) کے افکار کو فروغ دینے کے لئے ثقافتی اقدامات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔

انھوں نے تاکید کی:امام خمینی(ره) کے افکار کو بیان کرنے کے لئے سرکاری اور ثقافتی اداروں کو یونیورسٹیوں کی جہادی صلاحیتوں کو استعمال کرنا چاہیے۔

یونیورسٹیوں میں شعبہ ثقافتی جہاد کے نائب سربراہ نے کہا:اسی طرح امام خمینی(ره) کے افکار کو فروغ دینے کے لئے سال بھر میں تنظیم نشر و اشاعت کی طرف سےسال کی منتخب کتاب اور مقالے کے عنوان سے ایک سمینار برگزار کیا جاے گا۔

پور علی نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے کہا:اس سیمینار میں امام خمینی(ره) کے افکار کے متعلق لکھے گے مقالات کو ججز کی مدد سے انتخاب کئےجانے کے بعد منتخب مقالات کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا:تخصصی جریدوں کی صلاحیتوں کو منتخب مقالات کو شائع کرنے کے لئے استعمال کیا جائے ان میں سے بعض منتخب مقالات کو کتاب کی صورت میں شائع کیا جائے گا اور سینٹر کی مدد سے ملک کی تمام یونیورسٹیوں اور ایسی لائبریریوں کو جو امام خمینی(ره) کے افکار کو فروغ دینے میں مصروف ہیں یہ کتاب دی جائے گی۔

ای میل کریں