جی چاہتا ہےکہ امام خمینی کے مرقد سے یہ پیغام تمام اسلامی ممالک کے رہنماؤں تک پہنچ جائے اور انہیں چاہئے کہ زندگی کے طرز و طریقے کو امام خمینی سے سیکھیں۔
اوپیک کے سیکرٹری جنرل محمد سانوسی بارکینڈو نے حرم امام حاضری دےکر امام خمینی کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ، آستان ویب نیوز کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے امام راحل کی شخصیت کے مختلف پہلووں کے بارے میں کہا:
امام خمینی رحمت اللہ علیہ کا شمار دنیائے اسلام کے ان چند تاریخ ساز رہنماوں میں ہوتا ہے۔ آپ نے ملت ایران کےلئے اسلامی انقلاب کی بنیاد رکھی۔ مجھے اس بات پر خوشی کا احساس ہو رہا ہےکہ مجھے امام خمینی کی زیارت کا موقع فراہم ہوا۔ امام خمینی ایک ایسی ہستی کا نام ہے جس نے دین اسلام کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔
بارکینڈو نے مزید کہا: امام خمینی کی قیادت میں انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے وقت، میں ایک طالبعلم تھا اور کچھ دیگر طلباء کے ساتھ ملکر بڑی دلچسپی کے ساتھ اس وقت ایران میں رونما ہونے والے حالات کا غور سے جائزہ لیا کرتا تھا۔
بارکینڈو نے واضح کیا: 1996 میں پہلی بار ایران کے دورے پر آنے کے بعد تہران میں امام خمینی کی رہائش گاہ پر پہنچتے ہی بے اختیار میری آنکھیں آبدیدہ ہوگئیں، مجھے یقین نہیں آ رہا تھا کہ اسلامی انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے والی عظیم شخصیت کی رہایشگاہ اتنی چھوٹی ہو!!
اوپیک کے سیکرٹری جنرل نے واضح کیا: امام خمینی علیہ الرحمہ بہت ہی سادہ زندگی گزارتے تھے اسی لئے مستقبل ساز جوانوں کےلئے امام خمینی کی زندگی کا مطالعہ بےحد ضروری ہے۔ امام خمینی کی تاریخی حیات کے ساتھ ان کی طرز زندگی کو اپنانے کی ضرورت ہے۔
خدا سے میری دعا ہےکہ امام خمینی کی روح کو بہشت برین میں ابدی سکون عطا کرے، اس امید کے ساتھ کہ تمام توحیدی امت اسلامی متحد ہوکر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں۔
ماخذ: http://www.astaan.ir/