شیعہ نیوز - شام و عراق میں آخری سانسیں لینے والے داعش نے ایک ویڈیو جاری کر کے اپنے عناصر کو اسلامی جمہوریہ ایران میں دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دینے کا حکم دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق داعش کی اس ویڈیو میں دہشت گردوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اگر عراق و شام میں آکر اس گروہ میں شامل نہیں ہوسکتے تو ایران کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں کریں۔
اس ویڈیو میں ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی اور امام خمینی (رح)کے مزار پر داعش کے حملوں کی کچھ تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔
سات جون کو تہران میں امام خمینی (رح) کے مزار اور پارلیمنٹ پر داعش دہشت گرد گروہ سے وابستہ عناصر کے حملوں میں اٹھارہ افراد شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے تھے۔
داعش دہشت گرد گروہ کہ جس نے حالیہ برسوں میں امریکہ اور اس کے مغربی و عربی اتحادیوں خاص طور سے سعودی عرب کی مالی و فوجی مدد سے علاقے کے ممالک خاص طور سے عراق و شام میں بہت سے جرائم کا ارتکاب کیا ہے، حالیہ مہینوں میں ایران کی مدد سے ان دونوں ملکوں میں بھاری شکست کا سامنا کیا ہے اور عملی طور پر عراق و شام میں اس کا خاتمہ ہوچکا ہے۔
ابنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے شہید محسن حججی کی المناک شہادت اور افغانستان میں حالیہ دہشت گردانہ واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ آج شام ، عراق اور افغانستان میں حسینیوں اور یزیدیوں کے درمیان جنگ جاری ہے اور وہابی یزیدی دہشت گرد شکست کے آخری مراحل میں پہنچ گئے ہیں۔
لاریجانی نے عراق، شام اورافغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کو یزیدی مکتب کا طرفدار قراردیتے ہوئے کہا کہ شام ، عراق اور افغانستان میں حسینیوں اور یزیدیوں کے درمیان جنگ جاری ہے یزید کے طرفدار وہابی دہشت گرد شکست کے آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں ۔
لاریجانی نے شہید محسن حججی کی دردناک شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید محسن حججی کی تربیت اور پرورش مکتب حسینی میں ہوئی تھی اور اس نے حرم زینبی (س) کے دفاع کا پختہ عزم کررکھا تھا اور شہید محسن حججی کی شہادت سے عیاں ہوگیا کہ آج بھی حسینیوں اور یزیدیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ یزیدی آج بھی سر کاٹتے ہیں اور حسینی آج بھی اسلام کا دفاع کرتے ہوئے سرقربان کردیتے ہیں۔
ایرانی اسپیکر نے افغانستان کے مرزا اولنگ علاقہ میں سیکڑوں مسلمانوں کے بہیمانہ اور وحشیانہ قتل عام کو اس دور کے یزیدیوں کا دوسرا کارنامہ قراردیتے ہوئے کہا کہ یزیدی دہشت گردوں نے شام میں شہید حججی کو بہیمانہ طور پر شہید کیا اور افغانستان میں سیکڑوں مسلمان بچوں اور عورتوں کا خون بہا کر وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا۔
انھوں نے کہا کہ وہابی دہشت گرد در حقیقت یزيدی مکتب کے طرفدار ہیں اور ایک بار پھر وہ یزیدی اور معاویائی اسلام کو عالم اسلام پر مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن امام حسین علیہ السلام کے طرفدار شیعہ اور سنی انھیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔