تایلینڈ میں کانفرنس

امام خمینی (رہ) کی شخصیت کے بارے میں تایلینڈ میں کانفرنس

یوگنڈا میں امام (رہ) کی شناخت کےبارے میں علمی مقابلہ

ابنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق:امام خمینی رہ کی شخصیت کے بارے میں جمہوری اسلامی ایران کے کلچرل سینٹر اور انجمن مطالعات اسلامی تایلینڈ کی جانب بانکاک کے میراث ہوٹل میں ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔

اس کانفرنس میں مذہبی اور علمی شخصیتیں موجود تھیں بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری ہارون نے اس کانفرنس کے شروع میں قرآن مجید کی کچھ آیتوں کی تلاوت کی۔

تلاوت قرآن کریم کے بعد تایلینڈ میں اسلامی جمہوری ایران کے سفیر محمدی نے اپنی تقریر میں امام خمینی رہ کی زندگی کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالتے ہوے اسلامی انقلاب میں لوگوں اور امام کے درمیان رابطہ اور اسلامی انقلاب کا دوسرے انقلابوں سے مقایسہ کر کے تحلیل کی ۔

انھوں نے اسلامی انقلاب کے رابطہ کو ایک شخصی اور فردی خصوصیات کا نتیجہ بتاتے ہوئے کہا یہ ایسی خصوصیات تھی جو دوسرے کسی بھی انقلاب میں نہیں پائی جاتی ۔

اس کانفرنس میں امام خمینی رہ اور امام رہ کی تحریک کی شروعات کے بارے میں  جس سے پوری دنیا متاثر ہے ایک چھوٹی سی فیلم بھی  دیکھائی گی۔

ایک خبر کے مطابق اہل سنت کے دو بڑے پروفیسروں اور اہل تشیع کے عالم دین نے گول میز کانفرنس میں شرکت کی جس میں شرکاء نے امام خمینی رہ کی زندگی کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی۔

اسی سلسلے میں امام خمینی رہ کو پہچنوانے کے لئے یوگنڈا میں  ایران کلچرل سنٹر کی طرف سے ایک علمی مقابلہ برگزار ہوا جس میں  شرکاء میں  سے پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کی قدردانی کی گی۔

یہ مقابلہ امام خمینی رہ کی رحلت کی برسی کے موقع پر ایران کلچرل سنٹر کی کوششوں سے یوگنڈا میں بر گزار ہوا جب کہ ایران کلچرل سنٹر کی جانب سے یوگنڈا میں سوشل میڈیا پر اطلاع رسانی کرتے ہوئے مضامین بیھجنے کے لئے 15 دنوں کا وقت مقرر کیا تھا جس کو بعد میں ایک مہینے کے لئے توسیع دی گئی۔

اس مقابلہ کا ہدف نوجوانوں کو امام خمینی رہ کی شخصیت متعارف کرانا تھا اس مقابلہ میں 21 مضامین کو شامل کیا گیا جن میں سے پہلی،دوسری،تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والوں بہترین اور نفیس انعامات سے نوازا گیا۔


ای میل کریں