تہران اسلام آباد تعاون کی ضرورت پر تاکید

تہران اسلام آباد تعاون کی ضرورت پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستان کو بھائی قرار دیتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اپنے ملک کی غیرمتزلزل حمایت اور دوستی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستان کو بھائی قرار دیتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اپنے ملک کی غیرمتزلزل حمایت اور دوستی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے تہران میں ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں ڈاکٹر حسن روحانی اور اسپیکر ایاز صادق نے ایران اور پاکستان کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔ اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا:

اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کی توانائی کی ضرورتیں پوری کرنے کےلئے تیار ہے اور کہا: دونوں ملکوں کے درمیان سڑک اور ریل کے رابطوں کو مضبوط بنائے جانے کی ضرورت ہے؛ چابہار اور گوادر کی بندرگاہیں ایران و پاکستان کے ساتھ ساتھ خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ انہوں نے ایران اور پاکستان کی سرحدی سکیورٹی کو بھی انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ سرحدوں کو محفوظ بنانے کےلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اس موقع پر کہا: گوادر اور چابہار کی بندرگاہوں کے درمیان تعاون کا فروغ دونوں ملکوں کے معاشی تعلقات کی تقویت میں انتہائی اہم ہے؛ انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کو اس منصوبے میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات میں خطے میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ذرائع کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستان کو بھائی قرار دیتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اپنے ملک کی غیرمتزلزل حمایت اور دوستی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سردار ایاز صادق نے پاکستان کی مسلم ممالک کے مابین اتحاد کی پالیسی پر زور دیتے ہوئے ایرانی صدر روحانی کو یقین دلایا کہ پاکستان کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائےگا، جو برادر ملک ایران کے مفادات کے خلاف ہو۔ انہوں نے کہا: ہمارا خطہ دہشت گردی سے بُری طرح متاثر ہے، اس لعنت نے نہ صرف ہماری ترقی کو متاثر کیا ہے بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کےلئے ایک مستقل خطرہ ہے، جس کے خاتمے کےلئے ہمیں اپنے وسائل کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے سپیکر کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا: دونوں ممالک کو باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونا چاہئے۔ انہوں نے ایران کی پاک۔چین اقتصادی راہداری میں شامل ہونے کی تجویز سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

روحانی نے وزیراعظم نواز شریف اور پاکستانی عوام کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں اقوام مستقبل میں ایک دوسرے کے مزید قریب ہونگی۔

islamabad-national-assembly-1.jpg (792×519)

ایضا ً، پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تہران میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ باہمی تعلقات اور پارلیمانی تعاون سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے سپیکروں نے مختلف میدانوں منجملہ سکیورٹی اور اقتصادی میدانوں میں باہمی تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

ملاقات کے بعد ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف تہران اسلام آباد کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا: علاقے میں امن و امان کےلئے پاکستان کا کردار اہم ہے اور اسی لئے پاکستانی سپیکر کے ساتھ ملاقات میں علاقے کی سکیورٹی کے مسائل پر خاص طور پر بات چیت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران اور اسلام آباد دوطرفہ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہتے ہیں تاکہ علاقے میں مسائل کے حل کےلئے مشترکہ نظریات تک پہنچا جا سکے۔

ایرانی سپیکر نے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ مذاکرات کو مثبت اور تعمیری قرار دیا اور کہا: مذاکرات کے دوران مختلف معاملات خاص طور پر اقتصادی تعاون کی توسیع کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

سپیکر ایاز صادق نے بھی اس مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کےلئے زیادہ سے زیادہ کوشش کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر سب کو توجہ دینی چاہئے۔

مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کیلئے زیادہ سے زیادہ کوشش کی ضرورت ہے، ایاز صادق

ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ہمیں فرقہ واریت میں تقسیم نہیں ہونا چاہیے اور مسلمانوں کے اتحاد اور بہتری کےلئے سوچنا چاہیے۔

ایاز صادق نے مسئلہ کشمیر کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ سیاسی طریقے سے ہی حل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق قدم اٹھائیں۔

ایران کے دورے پر موجود ایاز صادق نے مہمان ملک کے اہم پارلیمانی اور سیاسی رہنماوں سے بارڈر سکیورٹی کے پیچیدہ مسائل، افغانستان اور مشرق وسطٰی کی صورتحال پر مذاکرات کئے۔ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گفتگو کے دوران یمن اور شام کے مسئلے کے علاوہ تجارت اور دیگر باہمی مفادات کے معاملات زیر بحث رہے۔

سردار ایاز صادق اعلٰی سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ ایران کے پانچ روزہ دورے پر

ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے، بجلی اور گیس فراہم کرسکتے ہیں، جواد ظریف

پاکستان کے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف

موجودہ صورتحال میں مشترکہ گیس پائپ لائن منصوبے میں مزید تاخیر کا کوئی جواز نہیں، علاؤ الدين بروجردی

ایران پارليمنٹ كی خارجہ پاليسی كے سربراہ علاؤ الدين بروجردی، پاكستان قومی اسمبلی كے اسپيكر سردار اياز صادق

جو لوگ اسلام کو دہشتگردی کیلئے استعمال کر رہے ہیں، انکا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، ایاز صادق

المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چیئرمین آیت اللہ اعرافی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

ایاز صادق کا سفر قم المقدسہ

حرم معصومہ قم میں اسپیکر قومی اسمبلی جناب ایاز صادق


ای میل کریں