قرآن

امام خمینی (رہ) نے قرآن کو گوشہ نشینی سے نکال کر سماج میں لایا

انقلاب میں قرآن کے علاوہ کوئی بھی شرف حاصل نہیں ہو سکتا

اسٹوڈنٹ نیوز کے ثقافتی گروہ کی رپورٹ کے مطابق قرآن کے استاد عباس سلیمی 1395 کے بہترین قاریوں کی تکریم کے پروگرام میں شرکت کی اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بہترین عوامل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا؛رہبری قوم اور آئیڈیالوجی یہ تین اسلامی انقلاب کی کامیابی کے مہم ارکان تھے۔

انھوں نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہا:انقلاب کے رہبر بہت بڑے انسان ،صالح اور مکتب قرآن کے پرورش یافتہ  تھے وہ جب ملک اندرونی دشمنوں سے لڑھ رہے تھے اس کے ساتھ ساتھ ملک کے بیرونی دشمنوں سے بھی جنگ کر رہے تھے انھوں نے الحاد کیمپ کے چیرمین کو خط لکھ کر واضح کر دیا کہ آپ کی مشکل خدا اور مقدسات سے لڑائی ہے گورباچوف سے فرمایا: کمیونزم کی ہڈیوں کے ٹوٹنی کی آواز کانوں تک پہنچ رہی ہے اسلامی انقلاب کے رہبر کی یہ خصوصیات ہیں جو مکتب قرآن کے پرورش یافتہ تھے جنھوں نے قرآن کو گوشہ نشینی سے نکال کر سماج میں لایا۔

اس استاد نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے دوسرے عامل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:امام سے قوم کی بیعت اسلامی انقلاب کی کامیابی کی وجہ بنی اس قوم نے اس انقلاب کے لئے 220 ہزار سے زیادہ شہید دئے ہیں۔

انھوں نے آیڈیالوجی کو تیسرا عامل بیان کیا:اسلام قرآن اور ولایت پر مبنی تھا مہم بات یہ ہے کہ لوگوں کا رہبر کی طرف مرغوب ہونا قرآن کی وجہ سے تھا آج اس انقلاب کی ذمہ داری رہبر معظم کے کاندھوں پر ہے جنھوں نے 10 ملیون حافظ قرآن کی تربیت اور دوسرے قرآنی امور کو انجام دیا ہے ۔

سلیمی نے بیان کیا: قرآن کی رسالت عالمی رسالت ہے اور تمام انسانوں کے لئے ایک پیغام ہے قرآن کا سب سے پہلا پیغام قرآنی سماج کے لئے ہے وہ اخلاص،ایثار کے علاوہ قرآن کو حفظ اور اس پر عمل کریں۔

استاد سلیمی نے اس بات کی طرف کے قرآن کا پیغام سب کے لئے قابل تامل ہے اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا کہ حوزہ علمیہ، میڈیا اور دوسرے سر گرم ادارے ایک بہترین منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کو علوم قرآن سے آشنا کریں ،قرائت اور حفظ قرآنی تعلیمات کا پہلا قدم ہے لحاظ عہدہ داران اس بارے میں تلاش کریں۔

انھوں نے کیا قرآن کے علاوہ انقلاب میں کوئی شرف حاصل نہیں ہو گا لیکن قرآن کے ساتھ کوئی پریشانی نہیں ہوگی خدا وند سے دعا گو ہوں ہمیں قرآن پڑھنے اور اس پر عمل کی توفیق عنایت فرمائے۔


ای میل کریں