اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم 'محمدنواز شریف' نے پیر کے روز نامور ایرانی شخصیت اور سابق صدر مرحوم 'آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی' کے انتقال پر ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
وزيراعظم نواز شريف نے اپنے تعزيتي پيغام ميں مزيد كہا كہ پاكستاني قوم اور حكومت كي جانب سے مرحوم آيت اللہ رفسنجاني كے انتقال پر ان كے خاندان سميت برادر ملك اسلامي جمہوريہ ايران سے اظہار تعزيتي اور يكجہتي كرتے ہيں۔
انہوں نے كہا كہ آيت اللہ رفسنجاني مصالحتي امن كوششوں كے حوالے سے با اثر شخصيت تھے جن كي خدمات كو قومي اور بين الاقوامي سطح پر ہميشہ سراہا گيا ہے۔
نواز شريف نے بتايا كہ ايك مفكر و حقيقت پسند شخصيت كي حيثيت سے مرحوم آيت اللہ ہاشمي رفسنجاني كے اپنے ملك كے لئے اصلاحاتي ايجنڈے كے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات مسلم دنيا كے اتحاد كے لئے بھي مثالي ہيں۔
وزيراعظم پاكستان نے اپنے تعزيتي پيغام ميں مرحوم آيت اللہ رفسنجاني كے درجات كي بلندي اور لواحقين كے صبر جميل كے لئے دعا كي۔
يہ بات قابل ذكر ہے كہ آيت اللہ رفسنجاني كے دور صدارت ميں ايران اور پاكستان كے درميان مثالي تعلقات رہے۔ پاكستان كے موجودہ وزيراعظم نواز شريف اور مرحوم آيت اللہ رفسنجاني كے درميان آخري ملاقات مئي 2014 كو تہران ميں ہوئي تھي۔
تفصيلات کے مطابق، مرحوم آيت اللہ رفسنجانی گزشتہ سالوں سے اب تک ایران کے اعلی ادارہ، مجمع تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ تھے اور انہوں نے اسلامي انقلاب کے دوران نہايت اہم کردار ادا کيا۔ آیت الله رفسنجانی اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی (ره) اور سپریم لیڈر حضرت آیت الله العظمی خامنه ای کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔ آیت الله رفسنجانی دل کار دورہ پڑنے سے اسپتال کی انتہائی نگه داشت یونٹ میں رهنے کے بعد آج رات انتقال فرما گئے۔ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد حضرت امام خمینی (ره) نے آپ کی صلاحیتوں کو سراهتے هوئے اہم ذمه داریاں آپ کو سونپی تھیں۔